کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اہداف بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
بہاول پور: (یاسر ملک سے )کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی زیر صدارت ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے اہداف بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ویڈیو لنک اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ ریونیو کے افسران شریک ہوئے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ریونیو کے اہداف بروقت مکمل کیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ اراضی انتقال، سٹمپ ڈیوٹی، زرعی محصولات، اور آبیانہ کے محصولات کے اہداف مکمل کیے جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ تین ماہ کے مطابق انتقال اراضی فیس کی مد میں 445 ملین روپے، سٹمپ ڈیوٹی 447 ملین روپے، زرعی محصولات44 ملین روپے، آبیانہ 69ملین روپے قومی خزانے میں جمع کیا گیا ہے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے اجلاس میں سٹیٹ لینڈ کیسز، ریونیو جوڈیشل کیسز، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفرمیشن سسٹم کارکردگی، دیہی مرکز مال کارکردگی، ڈیجیٹل گرداوری سسٹم بارے کارکردگی کا جائزہ لیا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ ڈویژن بھر میں 9895ملین روپے کی4314 ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگذار کروائی گئی ہے۔