روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں

عورت کا احترام

عورت ماں ،بہن،بیٹی،بیوی،ہر روپ بہت خوبصورت ،ماں ہے تو قدموں تلے جنت،عورت بیٹی ہے تو رحمت

اگر بیوی ہے تو شوہر کے نصف ایمان کی وارث

غرض ہر روپ ہی اپنائیت کا احساس دلاتا ہے۔

عورت کسی بھی معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔یہ عورت ہی ہے جوخالی مکان کو گھر میں تبدیل کرتی ہے،خاندان کی دیکھ بھال ،بچوں کی پرورش،کر کے گھر کو جنت بناتی ہے۔مگر بدلے میں عورت کو کیا ملتا ہے؟کہیں تو شوہر گالیاں دیتا ہے، مار پیٹ کرتا ہے لیکن عورت چاہتے ہوئے بھی یہ رشتہ ختم نہیں کر سکتی،کیونکہ عورت وفا کا پیکر ہے،اس کے ذہن میں ایک ہی بات ڈال دی جاتی ہے کہ شوہر کا گھر ہی تمہارا گھر ہے ۔والدین کیا جانیں بعض عورتوں پہ کس قدر ظلم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں مگر میکے میں وہ زبان پہ حرف شکایت تک نہیں لے آتیں،کیونکہ انہیں یہ احساس کچوکے مارتا ہے کہ اب وہ پرائ ہو چکی ہے ۔التماس ہے کہ آپ اپنی بیٹیوں کو یہ احساس دلائیں کہ ہم ہر جائز بات کے لئے تمہارے ساتھ ہیں ۔اسے یہ احساس دلائیں کہ کسی بھی ظلم کے نتیجے میں آپ ہر پل بیٹی کے ساتھ ہیں بجائے اس کے کہ کل کو آپ اسی بیٹی کی لاش پہ دھاڑیں مار رہے ہوں ۔اصل میں آج لوگوں کو اسلامی تعلیمات کی آگاہی ہی نہیں ہے اسلام تو وہ خوبصورت اور جامع مذہب ہے جس نے عورت کو ذلت وپستی کے گڑھوں سے نکالا،اسلام نے عورت کو حقوق تفویض کئے،اس کے فرائض کا تعین کیا،مگر صورت حال یہ ہے کہ پڑھے لکھے باشعور لوگ عورت کو ایک باندی کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتے ،ان کے نزدیک عورت ایک مشین ہے ،وہ کما کر بھی لے آئے گھر کا کام کاج بھی کرئے ،بچوں کی بہترین پرورش بھی کرئے میاں کے رشتہ داروں کی بھی خدمت کرئے ،اور پھر آخر میں یہ بھی سنے کہ پھوہڑ تم نے کیا ہی کیا ہے؟اللہ کے بندو عورت کو عزت اور احترام دو جو ہمارا دین کہتا ہے،جو ہمارے نبی آخر الزمان کہتے ہیں ۔
آپ نے ایک جگہ فرمایا:
خیرُکم خیرُکم لاہلہ وأنا خیرُکم لاہلي(۱۶)
تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنی بیویوں کے لیے بہترین ثابت ہو اور خود میں اپنے اہل وعیال کے لیے تم سب سے بہتر ہوں۔
ابوسعید خدی کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مَنْ عَالَ ثلاثَ بناتٍ فأدَّبَہُنَّ وَزَوَّجَہُنَّ وأحسنَ الیہِنَّ فلہ الجنة(۶)
جس نے تین لڑکیوں کی پرورش کی ان کو تعلیم تربیت دی، ان کی شادی کی اور ان کے ساتھ (بعد میں بھی) حسنِ سلوک کیا تو اس کے لیے جنت ہے۔
ہمارا مذہب بہت خوبصورت ہے۔اس کی پیروی کرتے ہوئے عورت کو وہ احترام دیں جس کی وہ حقدار ہے۔
یہ صرف ان کے لئے ہے جو عورت کو بیوی کم خادمہ زیادہ سمجھتے،جہاں مار پیٹ روٹین کا عمل ہو ،اور عورتوں کو بھی اپنے حقوق و فرائض کا علم ہونا چاہئے عورت ہونے کا زعم میں جب آپ اپنی حد کراس کریں گی تو حدود تو لگیں گی دونوں فریقین کو اس حقیقت کو اسلام کے کی حدود کے اندر رہتے ہوئے سمجھنا چاہئے اور عمل پیرا ہو کے عاقبت کو سنوارنا چاہئے اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو

لکھاری سے سوشل میڈیا پر رابطہ کرنے کے لئے انکا ٹوئیٹر اکاونٹ فالو کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com