روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں

عشرہِ شانِ رحمت اللعالمین

تحریر: عروسہ فاروقی
جس سہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام
12 ربیع الا ول کی مبارک تاریخ تمام کائنات ، تمام انسانوں خصوصاً مسلمانوں کے لیے نہایت خوشی کا موقع ہوتا ہے کیونکہ اس دن کے بسنے والے تمام انسانوں کو ترقی کی شاہراہ پر چلانے اور ہدایت کی منزلوں کی طرف گامزن کرنے والے والی ذات سرکارِ دو عالم ہمارے پیارے نبی حضرت محمدﷺ اس دنیا میں جلوہ فگن ہوئے اور اُن کے آنے سے ہی کا ئنات کی تاریکیاں نورانیت میں تبدیل ہونے لگیں۔ انسان کا مردہ دل پھر سے تازگی پانے لگا۔ کفرو شرک ، بے بنیاد رسم و رواج اور ہر قسم کے ُخرافات میں َجکڑاہوا انسان آزادہو کر اپنے مقصدِ حیات اور وجہِ تخلیق کو سمجھا، اپنے حقیقی معبود کو جانا اور انسانیت کے حقیقی مفہوم سے آشنا ہوا۔


بھٹکے ہوئے تھے راہ سے اہل ِ زمین سب
رستہ جو عین حق تھا دکھایا ہے آپ ﷺ نے


اس مقدس دن کو ہر مسلمان مختلف طریقوں سے مناتا ہے اور اپنے رب کی رحمت کا شکرادا کرتا ہے۔ کچھ لوگ نوافل ادا کرتے ہیں، شبِ بیداری اور محفلِ میلاد سجاتے ہیںتو وہیں کئی لوگ اپنے گھروں کو ، گلیوں ،بازاروں کو سبز برقی قمقموں سے سجا کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں کی شامل ہوتی ہے لیکن تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے خاص طور پر ربیع الا ول کو منانے کے خاص انتظامات کیے گئے جس میں سرِفہرست حکومتِ پنجاب کی جانب سے خاتم النبےین، سرور کائنات،محسن انسانیت،رحمت اللعالمین حضر محمد ﷺکو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کے لئے عشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺ یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک مذہبی جوش و جذبہ اور احترام سے منایاگیا۔ جس میں تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر شان رحمت اللعالمین کے حوالے سے خصوصی تقریبات اور محافل کا انعقاد کیا گیا۔ اِسکے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے سیرت النبیﷺ اورمدینہ کی ریاست کے مختلف پہلووں پر تحقیق کے لئے اپنی سربراہی میں رحمت اللعالمین اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا اور مختلف پیکچز کا بھی اعلان کیا گیا جیسے کہ قیدیوں اور سٹاف کیلئے پریزن پیکیج، رحمت اللعالمین سکالرشپ کیلئے گزشتہ برس جو 50کروڑ روپے مختص کیے گئۓ تھے، رواں برس اُس سکالرشپ کو بڑھا کر ایک ارب روپے کر دیا گیا۔
اگر وزیراعظم عمران خان کی رحمت اللعالمین اتھارٹی کے حوالے سے بات کریں تو یہ اتھارٹی نہ صرف سکولوں کے نصاب بلکہ سوشل میڈیا پر نازیبا مواد کی بھی مانیٹرنگ کرے گی۔ رحمت اللعالمین ﷺاتھارٹی میں دنیا بھر کے سکالرز شامل ہوں گے اورسوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کے لئے ایک ُرکن کو ذمہ داری دی جائے گی جو کہ حضرت محمد ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلووں میں سے تعین کرے گی کہ اس میں سے بچوں کو کون سا سبق دینا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا عشرہ رحمت اللعالمین ﷺکی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حضرت محمدکی شان میں گستاخی پر دانشورانہ مدلل جوابات دینے کے لئے اقدامات اٹھائیں جای¿یں گے۔اسکے علاوہ اُنکا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملک کو اُس سمت لے کر جائیں گے کہ جس کی بنیاد پر 74سال پہلے پاکستان بناتھا۔مدینے کی ریاست کے اصولوں پر چلیں گے تو ہی ملک ترقی کر ے گا۔حضرت محمد تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے۔اگر ہم نے اپنے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے تو ہمیں نبی آخر الزمانﷺؓ کی اتباع کرنا ہوگی۔اُنھوں نے مزید کہا کہ عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے آغاز پر فخر محسوس کرتے ہیںجب بھی کوئی معاشرہ ترقی کے راستے پر گامزن ہوتا ہے تو اس کی بنیاد مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر عمل ہے۔
علاوہ ازیں،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب کے ہر شہرمیں یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک تحصیل، ضلع، ڈویژن اور صوبائی سطح پر عشرہ شانِ رحمت اللعالمین مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منایا گیا۔اس سلسلے میں مذہبی تقریبات میں نبی کریم ﷺ کو نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ پورے عشرے جاری رہا۔ شمع رسالت کے پروانے شہر شہر، قریہ قریہ میلاد مصطفی، نعتیہ محافل، سیرت النبی پر علماءو مشائخ کی تقاریر اور مساجد پر چراغاں کرتے رہے ۔ سرکاری عمارات و مساجد کو چراغاں کر کے بقعہ نور بنایا گیا ۔مختلف شہروں میں میلادالنبی کے سلسلے میں جلوس اور واکس منعقد کی گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق اس عشرہ میںصوبہ بھر کے تعلیمی اداروں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر نبی پاک کی ذات بابرکات کی تعلیمات اور شخصیت کے مختلف پہلو¶ں پر روشنی ڈالنے کے لئے تقریری مقابلوں اور حسن قرات و نعتیہ مقابلوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد،یونیورسٹی آف چکوال اور اوکاڑہ یونیورسٹی میں ”سیرت چیئر“ قائم کی گی۔اس سیرت چیئر کے تحت محققین کو ریسرچ کے لئے معاونت بھی فراہم کی گی¿ اور عشرہ رحمت اللعالمین میں طلبہ سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی شمولیت کو بھی سراہا گیا۔ اُسکے علاوہ رحمت اللعالمین سکالرشپ ،جو کہ گزشتہ برس 50کروڑ روپے رکھے گئے تھے ، روا ں برس رحمت اللعالمین سکالرشپ کو بڑھا کر ایک ارب روپے کر دیا گیا ۔ذہین اورنادار طلباءکو 27کروڑ38لاکھ روپے کے 10574 رحمت اللعالمین سکالر شپ دیئے جاچکے ہیں۔ عشرہ میلادالنبی کے تحت صوبائی سطح پر سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں نعتیہ مشاعرے اور مقابلہ حسن نعت اور دیگر تقاریب منعقد ہوئیں۔ صوبہ بھر میں خطاطی کی نمائشیں اور مقابلے منعقد کئے گی¿ے او ر صوبائی سطح پر مقابلہ کتب سیرت طیبہ و کیلی گرافی کی نمائشیں بھی منعقد ہوئیں۔
محکمہ ثقافت پنجاب کے صوبہ بھر کے بڑے شہروں میں قائم ثقافتی ہالوں میں بھی مقابلہ جات حسن قرآت و نعت خوانی، سیرت النبی کانفرنسز، محافل میلاد مصطفی اور محافل سماع منعقدکی جاتی رہیں۔ علاوہ ازیں صوبے کے بڑے شہروں میں قائم ورکنگ ویمن ہاسٹلز اور سرکاری دفاتر بشمول صنعت زار سینٹرز، شیلٹرہومز، ڈے کیئر سینٹرز، اولڈایج ہومز اور تعلیمی اداروں کے ہالز میں مقابلہ نعت و حسن قرات و کوئزکے انعقاد بھی کیے گئے۔خاص طور پر حکومت ِپنجاب نے اس عشرہ ِمبارک کے موقع پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز کو فوری طور پر بحال کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے۔اور پنجاب کے تمام پناہ گاہوں، ہسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ہاوسز میں خصوصی کھانے پیش کئے گئے۔اسکے علاوہ پنجاب کی جیلوں میں عشرہ شان رحمت اللعالمین کے دوران قیدیوں اور سٹاف کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی پریزن پیکیج کا بھی اعلان کیا گیا۔کہ جس کے تحت کہا گیا کہ 127سالہ پرانے جیل قوانین، قواعد اور روایات کو تبدیل کیا جائیگا اور قیدیوں کیلئے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔عید میلادالنبی کی مناسبت سے قیدیوں کی سزامیں 60 یوم کی عام معافی کا بھی اعلان کیا گیا ، اور ساتھ ہی اُنھیں میٹرس، کمبل اور تکیہ رکھنے کی اجازت بھی دی گئی۔اِسکے علاوہ کہا گیا کہ اسیران کیلئے تمام جیلوں میں گیزر نصب کئے جائینگے،جیلوں میں کیبل نیٹ ورک کے ذریعے نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینلز دکھائے جائینگے۔اور خواتین قیدیوں کو ضرورت کی تمام اشیاءفراہم کی جائینگی،۶سال تک کے بچوں کیلئے تعلیم، تفریح اور ڈے کیئر سینٹرز کا اہتمام کیا جائیگا۔اور محکمہ صحت پابند ہوگا کہ ہر ماہ تمام جیلوں میں قیدیوں کیلئے میڈیکل کیمپ لگائے ۔عشرہ شان رحمت اللعالمین کے دوران جتنی بھی تقریبات منعقدکی گئی اُن میں کورونا ایس او پیزکا خاص خیال رکھا گیا۔
پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح بہاولپور میں بھی عشرہ شان رحمت اللعالمین پور ے مذہبی عقیدت اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ بہاولپور کی انتظامیہ کے زیرِ نگرانی عشرہ شانِ رحمت اللعالمین کے تحت ، ضلع بہاول پور کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں سیرت کوئز کمپیٹشنز،مضمون نویسی مقابلہ جات، نعتیہ مشاعرے، کیلی گرافی کی نمائشیں اور تقریری مقابلہ جات اور حسن قرات و نعتیہ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ بہاول پور کی تمام تحصیلوں کے مختلف سکولوں کے طلباءو طالبات نے بھرپور شرکت کی اور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ عشرہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں منعقدہ مقابلہ جات میں حصہ لیا۔اس سلسلہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے بھی اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بہاول پورڈویژن میں مختلف تقریبات اور مقابلوں کا انعقاد کیا ہر سال کی طرح سیرت چیئر، فیکلٹی آف اسلامک لرننگ نے بین الاقوامی محفل حسن قرآت،حسن نعت و قومی سیرت کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں اساتذہ اور طلبہ کے علاوہ اہل علاقہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ پروگرام کے اختتام پر مہمانان گرامی کو شیلڈز پیش کی گئیں اور نعت و قرآت میں اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ءو طالبات میں توصیفی اسناد اور کیش پرائز بھی تقسیم کیے گیئے۔ اِسکے علاوہ سینئر ٹیوٹر آفس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام عشرہ شان رحمتہ اللعالمین کے حوالے سے ”موجودہ دور کے سماجی، نفسیاتی، اخلاقی اور خاندانی مسائل کا حل سیرت النبی کی روشنی میں“ کے موضوع پر سےمینار منعقد کیا گیا۔اور صرف تعلیمی اداروں میں ہی نہیں بلکہ عشرہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میںدیگر محکموں جیسے کہ محکمہ مذہبی امور اوقاف پنجاب کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال بہاول پور میں زونل سیرت کانفرنس کا اہتمام کیا گیاجس میں جملہ مکاتب فکر کے جید علماءکرام نے خطاب کیا اور اسوہ رسول اور تعلیمات رسول پر روشنی ڈالی۔محکمہ سپورٹس بہاول پور ڈویژن کے زیر اہتمام ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور ای لائبریری میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اورڈویژنل ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ بہاول پور میںبھی محفل میلاد منعقد کی گئی۔علاوہ ازیںپنجاب کونسل آف دی آرٹس، بہاول پور ڈویژن محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیر اہتمام عشرہ رحمت اللعالمین کے سلسلہ میںبھی پروگرامز جاری رہے۔ اس سلسلہ رشدیہ آڈیٹوریم میں مقابلہ کیلی گرافی بعنوان ”قرآنی آیات“ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تینوں اضلاع سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ خواتین و حضرات نے حصہ لیا ۔ اور اسکے علاوہ بہاول پور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لئے محفل میلاد کا انعقادبھی کیا گیا۔صرف اتنا ہی نہیں بلکہ بہاولپور کے تمام سرکاری دفاتر کی عمارتوں، گرین بیلٹس، بینک، پیٹرول پمپس پر چراغاں کیاگیا اور برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ ربیع الاول کے تمام جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی انتظامات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ بہاولپور انتظامیہ نے کرونا ایس۔او۔پیز کا بھی خاص خیال رکھا۔ کمشنر بہاول پور ڈوےژن کےپٹن محمد ظفر اقبال نے عشرہ شان رحمت اللعالمےن کے مختلف مقابلوں کے نماےاں پوزےشن ہولڈرز مےں انعامات تقسےم کےے۔
عشرہ شان رحمت اللعالمین کو نا صرف انتظامیہ اور حکومت نے بلکہ عوام نے بھی بھرپور طریقے سے منایا اور ہم حکومت سے اپیل کریں گے کہ اس سال کی طرح ہر سال بھرپور طریقے سے ربیع الاول کے مقدس مہنیے کو منایا جائے کیونکہ رسول اللہ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد کو تا قیامت تمام انسانو ں کی رہنمائی اور کامیابی کیلئے مبعوث فرمایا۔آپ کی آمد سے انسانیت پر علم و عرفان اور آگاہی کے در کھل گئے۔اُنکی دی گئی تعلیمات نے اندھیرے میں روشی کا کام کیا او یہی تعلیمات تمام انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔حضرت محمد سے محبت کا عملی تقاضا ان کی سیرت اور احکامات کی پیروی کا متقاضی ہے۔لیکن افسوس کا مقام ہے کہ آج ہم پیارے نبی کریم کی تعلیمات کو بھلا چکے ہیں اور یہی ہمارے زوال کی بڑی وجہ ہے۔ اُسوہ حسنہ پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونا ہوگا کیونکہ حضوراکرم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر نا صرف معاشرے سے ظلم،زیادتی،ناانصافی اوربدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے بلکہ یہی تعلیمات دینا و آخرت میں بھی ہماری کامیابی کی ظامن ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com