نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے طلب

اسلام اباد ( یاسر ملک سے ) وفاق نے پنجاب حکومت سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں جمع ہونے والی رپورٹس پر متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے اور اس رائے پر نوازشریف کی واپسی سے متعلق آئندہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ماہرین نے نوازشریف کی صحت بہتر قرار دی تو انکے معالج سے رابطہ کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com