"کپاس کی کاشت میں انقلابی تبدیلی

یوتھ ویژن : عمران منیر قذافی سے وہاڑی میں کپاس کی بہتری کے لیے نیشنل کاٹن کانفرنس 15 فروری 2024 کو ہونے جا رہی ہے ۔
آربٹ سیڈ پرائویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزکٹوو معروف ریسیچر ڈاکٹر حافظ زبیر امجدنے کہا ہے کہ کپاس ہمارے ملک کی معشیت میں بھر پور کردار ادا کرتی ہے-
وہاڑی میں ایک اہم نیشنل کانفرنس کا آغاز ہونے جا رہا ہے کپاس کے معیار کو بڑھانے اور کسانوں کی معاشی خوشحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے –
قومی سطح پر کسانوں کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتے ہوئے، یہ کانفرنس کپاس کی صنعت کو مضبوط بنانے کے لیے جامع حل تلاش کرنے کے لیے قابلِ مفید ہوگی ۔ ملک بھر کے کسانوں کو اپنے تحفظات کا اظہار کرنے، بہتر ترغیبات تقسیم کرنے اور نئے طریقوں کو دریافت کرنے کا موقع فراہم کیا جا ئے گا ۔
کانفرنس میں کسانوں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا، جس سے کپاس کے شعبے میں پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ اس نیشنل کانفرنس کا آغاز کسانوں کے لیے معاشی بہتری کے حصول اور ملک بھر میں کپاس کی کاشت کے حوالے سے بیداری کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی ہونے جا رہی ہے ۔