ٹک ٹاکر علیزہ سحر گرفتاری کے بعد رہا
یوتھ ویژن : معروف ٹک ٹاکراور وی لاگر علیزہ سحر اور ان کے شوہر کو اسلحے کی نمائش کرنے پر شادی کے اگلے روز ہی گرفتار کرلیا گیا۔
زرائع کے مطابق علیزہ سحر نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی جن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں سے زیر گردش ہیں، ان خبروں کے مطابق علیزہ نے شادی کیلئے چند شرائط رکھی تھیں۔ معروف وی لاگر کی شادی کیلئے پہلی شرط کے مطابق طلاق کی صورت میں شوہر کو 2کروڑ روپے ادا کرنا پڑیں گے اوروہ اپنے والدین کے ساتھ رہنے کے علاوہ وی لاگنگ کرتی رہیں گی جبکہ آمدن صرف اپنے والدین کو دیں گی۔
منال خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش مداحوں کی مبارکباد سلسلہ جاری
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق علیزہ سحر او ر ان کے شوہر کو اسلحے کی نمائش کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر علیزہ سحر اور اُن کے شوہر کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وہ اسلحے کی نمائش کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کارروائی کی اور ٹک ٹاکر کو شوہر کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔
پرینیتی چوپڑا کی اہلِبیت سے محبت حضرت علیؓ، کا قول ٹویئٹر پر شیئر کردیا
تاہم علیزہ سحر اور اُن کے شوہر نے گرفتاری کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والے اسلحے کا لائسنس پولیس کو دِکھایا جس کے بعد اس جوڑے کو رِہا کردیا گیا۔