اینٹی ہنی ٹریپ سیلز کی کارروائی شہریوں کو اغواء ہونے سے بچا لیا گی
رحیم یارخان ( ) ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں اینٹی ہنی ٹریپ سیلز کی کارروائیوں جاری مزید دو شہریوں کو اغواء ہونے سے بچا لیا گیا، اب تک ہنی ٹریپ سیلز کی درجنوں کارروائیوں میں 222 افراد کو کچہ سندھ میں جانے سے روک کر اغواء ہونے سے بچایا جا چکا ہے۔
یوتھ ویژن نیوز کے مطابق گزشتہ روز ہومین رسورس سے اینٹی ہنی ٹریپ سیل تھانہ کوٹسبزل پولیس کو اطلاع ملی کہ دو افراد سندھ کچہ کی جانب جا رہے ہیں جو کہ کسی غیر علاقہ کے معلوم ہو رہے ہیں جس پر اے ایس پی صادق آباد حسیب جاوید میمن اور ایس ایچ او کوٹسزل سیف اللہ ملہی کی نگرانی میں اینٹی ہنی ٹریپ سیل کے جوانوں نے فوری طور پر موقع پہنچتے ہوئے دونوں افراد کو محفوظ تحویل میں لے کر دریافت کیا تو پتہ چلا کہ صوبہ خیبر پختون خواہ ضلع سوات کے رہائشی گردان شاہ اور وکیل خان ہیں جو کہ سوشل میڈیا پر ایک پرکشش حالت میں موجود کار کو سستے داموں خریدنے کے جھانسے میں آکر سندھ کے اندرون کچہ میں موجود اغواء کاروں کے چنگل میں پھنس کر یہاں تک پہنچے تھے اور اب ان کے رابطہ میں کچہ کی جانب جا رہے تھے پولیس نے انہیں اصل صورت حال سے آگاہ کیا تو دونوں شہریوں نے پولیس کا شکریہ ادا کیا کہ انہیں بڑی مصیبت میں پھنسنے سے بچا لیا گیا ہے، اس طرح اب تک ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں اینٹی ہنی ٹریپ سیلز کی درجنوں کامیاب کارروائیوں کو اغواء کاروں کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے ہوئے ملک بھر سے اندرون سندھ جانے سے روک کر 222 شہریوں کو اغواء ہونے سے بچایا جا چکا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ شہری سوشل میڈیا کے زریعے کسی بھی جھانسے میں آنے سے بچیں کم قیمت میں اچھی حالت کی سستی گاڑیاں، بڑے معاوضے میں معمولی کام اور لڑکیوں کی پرکشش آوازوں کے زریعے اغواء کار اپنے مذموم مقاصد کے لیے سوشل میڈیا کو استعمال ہنی ٹریپ کے زریعے اغواء برائے تاوان کی واردات ڈالنے میں مصروف ہیں کسی بھی سوشل میڈیا نیٹ ورک پر نامعلوم افراد سے کسی بھی ڈیل کی خاطر ڈائریکٹ ان کے پاس نہ جائیں بلکہ مقامی پولیس سے حقائق جان کر محفوظ رہیں