پی سی بی نے تماشائیوں اور صحافیوں کو ویزے دینے پر تشویش کا اظہار!

(یوتھ ویژن نیوز سے ) پی سی بی نے آئی سی سی سے ورلڈ کپ کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شائقین اور صحافیوں کے ویزا کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی حکام سے معاملہ جلد حل کروانے کا کہا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل نگراں وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ آئی سی سی قوانین کے تحت پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزے ملنا ان کا حق ہے، اس معاملے میں پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے معاملہ اٹھائے گا۔

Load/Hide Comments