سلمان خان کی فلم”ٹائیگر3″کی ریلیزہونے کی تاریخ آگئی
یوتھ ویژن نیوز : بالی ورڈ سٹار سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر3‘ بھارت سیمت دنیا بھر میں رواں برس ہندؤوں کےتہوار دیوالی پرریلیزکی جائے گی سلمان خان کی اس فلم میں بالی ورڈ کے خان "شاہ رخ خان” بھی ایک جھلک دیکھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر حریم شاہ نگراں وزیر خارجہ بننے کی خواہش مند
بھارتی میڈیا کے ذرائع نےمطابق بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اپنی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ کی کہانی میں بھی پاکستان آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق نئی ایکشن تھرلر فلم میں سلمان خان اور عمران ہاشمی پاکستانی اور انڈین خفیہ ایجنٹوں کا کردار ادا کریں گے اور شائقین کو ایکشن سے بھرپور مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔
زرائع کا دعوی ہے کہ شاہ رخ خان کی میگا فلم ’جوان‘ کے ساتھ سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر3‘ کا مختصر ٹیزر جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کیساتھ کترینہ کیف سے پہلے مجھے فلم آفر ہوئی تھی ، پاکستانی ادکارہ میرا کا انشکاف
بھارتی ہدایتکار منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ٹائیگر 3 کو رواں برس ہندووں کے تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا اور فلم میں شاہ رخ خان بھی اپنی جھلک دیکھائیں گے۔