شاہ رخ خان کیساتھ کترینہ کیف سے پہلے مجھے فلم آفر ہوئی تھی ، پاکستانی ادکارہ میرا کا انشکاف
یوتھ ویژن نیوز : پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ میرانے کہا ہے کہ انہیں بالی ووڈ سے ایک بڑی فلم کی آفر آئی تھی تاہم وہ فلم نہ کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: معلوم نہیں لوگ میری لو لائف میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں، رومیسہ خان
نجی ٹی وی سے گفتگو میں میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے وہ کیا کریں گی؟ سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ ’ملک کے حالات بہتر کرنا بہت آسان ہے، مگر ملک چھوڑنا اس کا حل نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی حل ہوتا ہے تو وہ پہلے ہی ملک چھوڑ دیتیں کیونکہ ان کے پاس امریکہ کی شہریت بھی ہے تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ وہ ملک چھوڑ کر جانے والے لوگوں کو ناکام سمجھتی ہیں۔بالی ووڈ میں فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میرا نے انکشاف کیا کہ شاہ رُخ خان کی فلم ’جب تک ہے جان‘ کترینہ سے پہلے انہیں آفر ہوئی تھی تاہم انہیں لندن کا ویزا نہیں ملا اس لئے وہ فلم نہ کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ہم سے زیادہ بھارتی اداکاروں کی عزت کرتے ہیں، ریشم
میرا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں مقبول بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کیلئے بھی آفرز آچکی ہیں تاہم انہوں نے منع کر دیا کیونکہ وہ خوفزدہ تھیں۔انگریزی بولنے پر مزاق بنائے جانے کے حوالے سے میرا نے کہا کہ اچھی انگریزی نہ بولنے کی وجہ سے کی جانے والی ٹرولنگ پر انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ وہ ایسے تبصرے کرنے والے لوگوں کو ناسمجھ سمجھتی ہیں