معلوم نہیں لوگ میری لو لائف میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں، رومیسہ خان
یوتھ ویژن نیوز : پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ نامور ٹک ٹاک اسٹار، اداکارہ، ماڈل اور یوٹیوبر رومیسہ خان نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ میری لو لائف میں اتنی دلچسپی کیوں لیتے ہیں۔
حال ہی میں ٹک ٹاکر نے اپنی آنے والی فلم کی تشہیری مہم کے دوران نجی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے فلم کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی۔
دوران شو میزبان کے ایک سوال پر اداکارہ نے بتا دیا کہ انہیں شادی کے لئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے۔انہوں نے شادی کے حوالے سے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ دو لوگ آپس میں شادی اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ان کی ذہنیت ایک دوسرے سے ملتی ہے لیکن ضروری نہیں ہے کہ ایسا ہمیشہ ہو کیونکہ آخر میں آپ اسی شخص سے شادی کرتے ہیں جس سے آپ شادی کرنا چاہتے ہیں پھر چاہئے آپ کی ذہنی ہم آہنگی ہو یا نہ ہو۔
میزبان کے ایک اور سوال پر انہوں نے اپنے جیون ساتھی کی خوبیاں بتادیں، انہوں نے کہا کہ پتا نہیں لوگوں کو میری لو لائف میں اتنی دلچسپی کیوں ہے لیکن مجھے ایک ایسے شخص کی تلاش ہے جو خاندان کو ساتھ لے کر چلے، کھانا پکانا آتا ہو کیونکہ کھانا پکانا بنیادی ہنر ہے سب کو آنا چاہئے اور مجھ سے محبت کرے‘