کپاس کی فی ایکڑر پیداور بڑھانے کیلئے ڈپٹی کمشنر لودھراں کی زیر صدارت اجلاس

WhatsApp Image 2023 08 02 at 2.02.00 PM e1691044494570

یوتھ ویژن نیوز: ( فہیم خان) ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی زیر صدارت کپاس مانیٹرنگ کے حوالے سے فصل کو کیڑوں کے حملے سے بچانے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے بارے جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ آمنہ مودودی ، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں اشرف صالح ، اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سیف اللہ جاوید اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا غلام حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد ظفر ملک ودیگر ماہرین زراعت شریک تھے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں کے باعث کپاس کی فصل پر سبز تیلے اور سفید مکھی کے حملہ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم ولڈ کپ کیلئے بھارت بھیجنے کی مخالفت کردی

اجلاس نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ کسانوں اور کاشتکاروں کو فوری طور پر سبز تیلے اور سفید مکھی کے کنٹرول کے لئے کیمیائی زہروں کے استعمال کی سفارش کی جائے ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ حالیہ مون سون بارشوں کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کپاس کی فصل پر سبز تیلے اور سفید مکھی کے ممکنہ حملہ کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کپاس کی فصل پر کیڑوں کے حملوں کے تدارک اور روک تھام کے لئے کاشتکار اور زمیندار فوری طور پر کیمیائی زہروں کا استعمال کریں تاکہ کپاس کی فصل کی بھرپور پیداوار حاصل کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا:فلوریڈا میں کوڑھ کامرض پھوٹ پڑا 

اجلاس کو محکمہ زراعت کی ماہرین کی جانب سے سفید مکھی اور سبز تیلے کے کنٹرول کے لئے 90 گرام فی ایکڑ فلونیکامیڈ سپرے اور سفید مکھی کی تلفی کے لئے 125 ایم ایل فی ایکڑ سپائروٹیٹرامیٹ سپرے سمیت سبز تیلے کی تلفی کے لئے 100 ایم ایل فی ایکڑ ڈائی نوٹیفران استعمال کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کپاس کی فصل پر حملہ آور اور نقصان دہ کیڑوں کو بروقت کنٹرول کیا جاسکے اور کپاس کی فی اوسط بھرپور پیداوار حاصل کی جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes