آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

پنجاب کے سرکاری اسپتالوں سے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں اور حکیموں کی نشستیں ختم کرنیکا فیصلہ

یوتھ ویژن نیوز : : صوبہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں طویل عرصے سے موجود حکیموں اور ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی نشستیں ختم کی جا رہی ہیں۔

اس بات کا انکشاف مؤقر ویب سائٹ نے سرکاری دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کیا ہے جس کے تحت صوبے کی نگران کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کیے جانے والے چار مہینوں کے غیر ترقیاتی بجٹ میں سرکاری اسپتالوں میں متبادل طریقہ علاج کے لیے مختص ہومیوپیتھک ڈاکٹروں اور حکیموں کی خالی نشستوں کے لیے بجٹ نہیں رکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ دستاویزات کے تحت صوبائی محکمہ صحت نے ان تقرریوں کے خاتمے کی سمری بھی منظور کر لی ہے۔

سرکاری دستاویزات کے تحت صوبہ پنجاب کے پرائمری اینڈ سیکنڈری اسپتالوں میں 300 سے زائد نشستیں حکیموں اور ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کے لیے مختص تھیں جن میں سے زیادہ تر خالی ہیں،اور ان پر گزشتہ ایک دیہائی سے بھرتیاں بھی نہیں کی گئی ہیں لیکن اب ان خالی نشستوں کو ختم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق جن نشستوں پر پہلے ہی سے تقرریاں ہیں اور ان پر حکیم و ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کام کر بھی رہے ہیں ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہ آسامیاں بھی مستقل طور پر ختم کر دی جائیں گی۔

صوبائی وزارت صحت کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بجٹ کے درست استعمال کے لیے غیر ضروری اخراجات کے خاتمے پر کام ضرور ہو رہا ہے لیکن کسی کی نوکری ختم نہیں کی جائے گی۔

اردو نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی کو بھی نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، نہ ہی کوئی حکومت ایسا کر سکتی ہے البتہ جو نشستیں استعمال نہیں ہو رہی ہیں اور ہر برس اس کے لیے بجٹ رکھنا پڑتا ہے ان کے متعلق کچھ سفارشات ہیں جن کے حتمی نتیجے کی تصدیق بجٹ کی منظوری کے بعد ہی ہو سکے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com