آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

جنوبی پنجاب کےکھلاڑی آصف زرداری سےملاقات میں جیالےبن گئے

یوتھ ویژن نیوز : جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کی آصف زرداری سے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔

 سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود کی موجودگی میں پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والوں کو پارٹی پرچم پہنائے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں خصوصی تقریب کے دوران سابق ایم این اے قطب فرید کوریجہ، پی پی 265 سے رئیس اکمل وارن اور سردار شمشیر مزاری ، سید قاسم علی شمسی، فریحہ بتول، عبد العزیز کلانک، سابق ایم پی اے رسول بخش جتوئی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پیر جعفرمزمل شاہ، سردار اللہ وسایا چنو لغاری، محمد علمدارعباس قریشی، این اے ایک سو اناسی سے ملک عبد الغفار ارائیں، مسزعطا قریشی، یاسرعطا قریشی بھی جیالے بن گئے۔

سید جمیل شاہ، سید رشید شاہ، شیخ دلشاد احمد، سید بلال مصطفی، سید تحسین نواز گردیزی، میاں علی حیدر وٹو، میاں سلمان ایوب موہل، میاں امیرحیدر وٹو، ایاز خان، امجد خان نیازی، مزمل خان نیازی اور عمر مسعود فاروقی بھی پیپلز پارٹی کا حصہ بن گئے۔

سابق صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام سیاستدانوں کو پارٹی پرچم بھی پہنائے۔

 لاہور میں بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین پر یقین رکھتی ہے۔اتحادیوں سے مل کر متفقہ لائحہ عمل اختیار کرینگے ۔ پیپلز پارٹی میں فیصلے ای سی سی کرتی ہے۔ہر جماعت سے لوگ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں

یوسف رضا گیلانی کاکہنا تھا کہ آج کی میٹنگ میں سیاسی ماحول،خطے اور عالمی امور سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجٹ کے بعد ملک میں عام انتخابات کیلئے تیار ہوگئے تھے ۔ملک میں سیاسی اور عاشی گرداب تحریک انصاف کی وجہ سے ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com