روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 350 کیس ،10 اموات رپورٹ ہوئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر

اسلام آباد۔ (مبشر بلوچ سے ):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث کے خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 10 اموات ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 350 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 19 فیصد،اسلام آباد میں 10 فیصد،سرگودھا میں 10 فیصد اور لاہور میں 9 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 24 فیصد،

اسلام آباد میں 13 فیصد،سرگودہا میں 15 فیصد اور بنوں میں 15 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 46 ہزار 697 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 942،

پنجاب میں 18 ہزار 91، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 25،اسلام آباد میں 5 ہزار 508، بلوچستان میں 583،گلگت بلتستان میں 285 ٹیسٹ، آزاد کشمیر میں 263 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 49 ہزار 421 ہو چکی ہے۔

بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 87 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 829 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 53 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 34 ہزار 595، بلوچستان میں 33 ہزار 519، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 422،اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 22، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 8 ہزار 514،پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 682 اور سندھ میں 4 لاکھ 77 ہزار 299 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 803 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 630 اموات، پنجاب میں 13 ہزار 46 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 874 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 962 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 362 اموات،

گلگت بلتستان میں 186 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 743 اموات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 23 لاکھ 85 ہزار 347 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640 ہسپتالوں میں 809 مریض زیر علاج ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com