قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار سنچری

یوتھ ویژن نیوز : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری اسکور کر ڈالی۔

تفصیلات کےمطابق بابراعظم نے دوسرے ٹی 20 میچ میں 58 گیندوں پر سنچری بنائی۔جس میں ان کے 11چوکے اور چار چھکے شامل تھے ،بابر اعظم نے مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیسری سنچری سکور کی ہے۔وہ یہ معرکہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں۔

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نےنیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 193رنز کا ہدف دیدیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں بھی بابر اعظم ٹاس کے معاملے میں خوس قسمت رہے اور لگاتار دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 192رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 193رنز کا ہدف ملا ۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 101اور محمد رضوان 50رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،افتخار احمد 33رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com