اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

یوتھ ویژن نیوز: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نےایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 576روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2214روپے کمی کردی گئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر2702روپے اورکمرشل سلنڈر10397روپے ہو گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں میں 49 روپے کمی کر دی گئی جس کے بعد ایل پی جی 229 روپے کلو ہو گئی ہے۔

اوگرا اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام چیف سیکرٹری کو لیٹر جاری کر دیے گئے ہیں۔

عرفان کھوکھر چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوس ایشن کا کہنا ہے کہ ہمارے فارمولے پر عمل کیا جائے تو قیمت میں مزید کمی کی جاسکتی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com