عدالتی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش

یوتھ ویژن نیوز:عدالتی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے عدالتی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں پیش کیا ۔بل پیش کرتے ہوئے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے رولز آئین و قانون کے مطابق بنائے گئے، فرد واحد نے اختیارات کا ایسے استعمال کیا کہ سپریم کورٹ کے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا ،عدالت کی ساکھ اور وقار پر انگلیاں اٹھائی گئیں پاکستان بارکونسل نے 2018 میں اپنے کنونشن میں کہا کہ بنچز کی تشکیل بارے قانون سازی کی جائے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے بعد انصاف کا کوئی اور فورم نہیں بچتا اپیل کا حق بھی ضروری ہے ،عدالت 184(3) کے تحت صرف ایسے معاملات دیکھ سکتی ہے جہاں بنیادی حقوق کا معاملہ ہوتا ہے آئین کے تحت اختیارات کی تقسیم واضح ہے۔از خود نوٹس میں اپیل کا حق بھی دے رہے ہیں تاکہ متاثرہ فریق کی دادرسی ہوسکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com