روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

مقدمات کا فیصلہ ہوجائے پھرعمران خان کوگرفتارکیا جائے،مریم نواز

یوتھ ویژن نیوز نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر حلف دے کہ عدالت بلائےگی تو پیش ہوگا، تو پھر عمران خان کو گرفتار نہ کیاجائے۔جب مقدمات کا فیصلہ ہوجائے پھر عمران خان کو گرفتار کیا جائے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائز مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدالتیں بلا رہی ہیں لیکن یہ پیش نہیں ہوتا، اس نے آئین کو پاؤں کی جوتی کے نیچے رکھا ہوا ہے۔فیصلہ سامنے دیوار پر لکھا ہوا ہے اس لیے وہ پیش نہیں ہوتے۔لوگوں کو کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کر کے بلوچستان بھیجنا چاہتے ہیں ، عمران خان کو گرفتار کر کے بلوچستان نہیں عدالت میں پیش کرنا ہے۔ آج بھی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کئے، اس کو یہ سہولت کیوں حاصل ہے ؟ عمران خان کو سہولت دینے والوں کی باقیات موجود ہیں۔  جسٹس کھوسہ نے نواز شریف کو شرمناک القابات سے نوازا۔ 

مریم نواز نے کہا اسٹیٹ کی مجبوری یا کمزوری نہتے عوام ہیں ، ورنہ زمان پارک سے عمران خان کو گرفتار کرنا صرف 5 منٹ کا کام ہے۔

تحریک انصاف سے مذاکرات کے سوال پر مریم نوا زنے کہ اجس طرح ریاست کالعدم تنظیموں کیساتھ ڈیل کرتی ہے اسی طرح پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل کیا جائے۔

نائب صدر ن لیگ نے کہا جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے جو کیا وہ قوم کے سامنے ہے۔ انہوں نے خود اعتراف جرم کیا۔  ادارے کو اپنی ساکھ کیلئے ان کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے۔جمہوریت کے آگے بڑھنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ غیر جمہوری لوگوں کا احتساب ہو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سروے ہم بھی کروا رہے ہیں ، ہماری پوزیشن بہتر ہورہی ہے۔ اگلا الیکشن مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔

عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ زمان پارک میں بیٹھا شخص کارکنان کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہا ہے ۔ عمران خان نے زمان پارک میں کالعدم تنظیم کے کارکنان کو پناہ دی ہوئی ہے۔زمان پارک کے بنکر میں بیٹھ کر لوگوں کو کہا جارہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکو۔ یاسمین راشد آڈیو میں کہہ رہی ہیں جواحتجاج میں شریک نہیں ہوگااسے ٹکٹ نہیں دیں گے۔کہہ رہے ہیں جو جتھے لائے گا اس کو ٹکٹ ملے گا۔ ایک صوبے کو دوسرے صوبے سے لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سیاسی جماعتوں کےہاتھوں میں کبھی آپ نے پیٹرول بم دیکھا؟۔زمان پارک کی صورت حال بھی کچے کے علاقے سےمختلف نہیں ہے ۔کچے میں پولیس جب ڈاکووں کو پکڑنے جاتی ہے تو وہ پولیس پر حملہ کرتے ہیں۔ کچے کے علاقے میں اور زمان پارک میں جو ہو رہا ہے اس میں کیا فرق ہے ؟

مریم نواز نے کہا  عمران خان نےدوست ممالک سے تعلقات خراب کیے ۔ عمران خان نے معیشت تباہ کرنے، دہشتگردی لانے اور انتشار پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ان کے اپنے بچے لندن میں محفوظ مقامات پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ عمران خان 3 دن سے انٹرنیشنل میڈیا کو جھوٹے انٹرویو زدے رہا ہے،یہ دنیا سے جھوٹ بول رہا ہے کہ میرے پاس 18 تاریخ تک کی ضمانت ہے۔زلمے خلیل زاد نے عمران خان کے حق میں بیان دیا۔ انہیں کوئی حق نہیں کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بولے ۔جب عمران کو معلوم ہوا کہ اس کی حکومت جا رہی ہے تو اس نے سائفر کی جھوٹی کہانی بنائی۔سیاست دان کسی خاص کازلئے پھانسی کاپھندہ بھی قبول کرتے ہیں

۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com