وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بیرون ملک اسکالر شپز کے نام پر فراڈ کروڑں روپےغائب ہونے کا انکشاف ڈالر پھر سے ہوا بے لگام دام پھر سے بڑھ گئے نامور گلوکارگپی گریوال کے گھر پر حملہ خورشید شاہ کی مسلم لیگ پر کڑی تنقید طویل مدت کے بعد حماس نے 17، اسرائیل نے 39 قیدی رہا کر دیے نیب ٹیم کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش ڈائیوو ایکسپریس پاکستان میں 200 الیکٹرک انٹرسٹی بسیں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے کے بعد شاہین آفریدی کا ردعمل اقوامِ متحدہ میں غزہ میں ‘انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے’ کی قرارداد منظور شان مسعود پاکستانی ٹیم کے نئے کپتان مقرر

آسکر ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب،ملالہ یوسفزئی کی شرکت

یوتھ ویژن نیوز : ہالی ووڈ کا سب سے معتبر سمجھا جانے والا فلمی میلہ لاس اینجلس میں سجا ہے۔ تقریب میں شریک نوبل انعام یافتہ ملالہ کہ تصاویر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی  ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 95ویں اکیڈمی ایوارڈ کی میزبانی اس بار بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رضااحمد کر رہے ہیں ۔ انہیں لائیو ایکشن شارٹ فلم کیٹگری میں آسکرجیتنے والاپہلا مسلمان اداکار ہونے کا اعزازحاصل کر رہے ہیں۔

ایوارڈزجیتنے والوں کے نام آنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن خاص بات یہ ہے کہ ملالہ یوسفزئی کی وائرل تصاویراس تقریب میں چھائی ہوئی ہیں۔ ملالہ نے آسکرکیلئے سلور گاؤن کا انتخاب کیا ہے۔ملالہ کی یہ اسٹائلنگ کری ایٹوکنسلٹنٹ، فیشن اسٹائلسٹ اوربرٹش ووگ کی اسٹائل ڈائریکٹرڈینا نیوسٹیڈٹرجیاننی نے کی ہے جنہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں ملالہ لکی دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے انہیں سب سے خوبصورت، حیرت انگیز، جادوئی اورمتاثرکن قراردیا۔

ملالہ کی اسٹائلنگ میں خاص بات رالف لورین کی ڈیزائن کردہ لیٹونجویلزبالیاں ہیں جوکہ 1930 کی دہائی میں افغان وزیرتعلیم ملکہ سوریا ترزی نے پہنی تھیں۔ انہوں نے افغان خواتین کو تعلیم دینے اور آزاد کرانے کے لیے فعال کردار ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ ملالہ نے 19 ویں صدی کی پاکستان اور بھارت میں تیار کردہ زمرد اور ہیرے کی قدیم انگوٹھی پہنی۔

واضح رہے کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ملالہ یوسفزئی اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی پروڈیوسرہیں جسے حتمی نامزدگیوں میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ملالہ ہالی ووڈ کی دستاویزی فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ (Stranger at the Gate) کی شریک پروڈیوسربھی ہیں۔ اس سے قبل بالی ووڈ ادکارہ پریتی زنٹا نےلاس اینجلس میں اکیڈمی ایوارڈزسے قبل ساؤتھ ایشین ایکسی لینس پارٹی سے ملالہ سمیت دیگرمعروف شخصیات کے ساتھ تصاویرشیئرکی تھیں۔ تقریب سے قبل جنوبی ایشیائی فنکاروں کے اعزازمیں منعقد کی جانے والی اس تقریب میں ملالہ کےعلاوہ یوسفزئی،پریانکا چوپڑا،شرمین عبید چنائے،جوائے لینڈ کی اداکارہ علینا خان ، ہدایتکار صائم صادق سمیت دیگرشریک تھے

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com