پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر، محترمہ جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور روس کا کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم پاکستان کا اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 درجے کا زبردست اضافہ چین کا تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی 9 امریکی کمپنیوں کی املاک منجمد کرنے کا اعلان بغیر فضل الرحمان کی حمایت کے آئینی ترامیم ناممکن ہے، بلاول بھٹو سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 ارب روپے کی منظوری دے دی مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترامیم کو ناقابل قبول اور ناقابل عمل قرار دے دیا پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان ریلی سے قبل گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع آئینی ترمیم کے بجائے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، مفتاح اسماعیل حکومت کا آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیرِ قانون اعظم نزیرتارڑ

”وجود زن سے ہے تصویر کاٸنات میں رنگ“

تحریر: قراةالعین خالد ( سیالکوٹ)

"وجود زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ ” یہ فقرہ اکثر سماعت کے دریچوں پر دستک دیتا ہے، لیکن ہم نے کبھی اس فقرے کی گہرائی تک پہنچنے کی کوشش نہیں کی۔ عورت جب ماں بنتی ہے تو اولاد کے لیے دعاؤں کا حصار کر دیتی ہے۔ اللہ نے اپنی محبت کو ماں کی محبت سے تشبیہہ دی ہے۔ بیٹی کے روپ میں عورت والدین کی عزت کی ضامن اور حیا کا پیکر ہوتی ہے۔ بہن کے روپ میں بھائیوں کے دکھ درد اپنے دامن میں سمیٹ لیتی ہے۔ بیوی کی صورت میں آدمی کا نصف دین ہوتی ہے، نیک بیوی مرد کے لئے دنیا کی بہترین متاع ہے۔ کائنات کا پہلا رشتہ، اللہ نے جو آدم اور حوّا کے درمیان قائم کیا وہ شوہر بیوی کا ہی تھا۔ عورت کے بغیر رشتہ نکاح کا وجود ناممکن ہے۔ عورت کو اللّٰہ نے مرد کے لیے باعث سکون بنایا ہے۔
بعثت سے قبل عورت کو پاؤں کی جوتی تصور کیا جاتا تھا۔ ایک عورت پر کئی مرد اپنا حق سمجھتے تھے۔ طلاق کے بعد بھی عورت کو اپنی زندگی گزارنے کاحق نہیں تھا۔ وراثت میں کوئی حصہّ نہیں تھا۔ بیٹی کی پیدائش پر اس کا باپ منہ چھپاتا پھرتا تھا گویا وہ رب کی تخلیق نہ ہوئی کسی انسان کی تخلیق ہو۔ اسے زندہ زمین میں گاڑھ دینے کو باپ درست تصور کرتا تھا گویا اللہ کی تقدیر اور فیصلے کو زمین میں گاڑھ آیا ہو۔ الحمداللہ! اسلام نے نہ صرف عورت کے وجود کو تسلیم کیا بلکہ اسے معاشرے میں مقام بھی عطا کیا۔ عدالتی گواہی کا حصہ بنا کر عورت کو معتبر کرنے والا ہمارا دین اسلام ہی تو ہے۔ راوی حدیث حضرت عائشہ نے بتا دیا کہ اسلام عورت کو علم پہنچانے کا حق دیتا ہے۔ حضرت خدیجہ نے ثابت کر دیا کہ عورت ایک بہترین تاجر بن سکتی ہے۔ تاریخ کے اوراق پلٹیں تو میدان جنگ کا منظر سامنےآتا ہے۔ جہاں عورتیں پانی پلاتی ہوئیں نظر آتی ہیں تو کہیں زخمیوں کی مرہم پٹی کرتی ہوئیں۔ بہادری کی مثال دیکھنی ہے تو اسماء بنت ابو بکر ہمارے سامنے ہے۔ دشمنوں کی طاقت کی پرواہ کئے بغیر نہایت بہادری اور شجاعت سے رسول اللہﷺ کو کھانا پہنچاتی ہیں۔ حضرت سمعیہ اسلام کی پہلی شہید عورت جس نے دین کی خاطر اپنی جان گنوا دی۔ بعثت سے قبل عورت کو کوئی عزت کا مقام نصیب نہیں تھا مگر اسلام نے عورت کو شرف عزت بخشا کہ عورت کو اپنے عورت ہونے پر رب کی رحمت محسوس ہوئی۔ رسول اللہﷺ نے عورت کا مقام سمجھایا۔ عورت ہر روپ میں قابل احترام ہے۔ وہ کاروبار کر سکتی ہے۔ جائیداد رکھنے کا حق اس کو اسلام نے دیا۔ عورت اظہار رائے میں آذاد ہے۔ عبادت کا حق رکھتی ہے۔ وہ حدود اللہ میں رہ کر سب کچھ کر سکتی ہے۔ اتنی آذادی کے باوجود اللہ نے معاش کی ذمہ داری عورت پر نہیں ڈالی بلکہ اس کو عظیم مرتبے پر فائز کر کے اسے نسلوں کی حفاظت کا ضامن بنایا، اس کے قدموں کے نیچے جنت رکھ دی۔ ماں ہو تو بیٹوں کی جنت اس کے قدموں میں رکھ دی۔ بیوی ہو تو مرد کے نصف ایمان کی ضامن قرار دی گئی۔ بہن کے روپ میں بھائی کی عزت کہلاتی ہے اور بیٹی ہو تو باپ کے گھر کی شہزادی بنا دی گئی۔ دراصل اسلام نے عورت کو خاندان کی ملکہ بنایا ہے اور مرد کے اوپر اس کے نان و نفقہ کی ذمہ داری ڈال کر عورت کو عزت بخشی ہے۔ افسوس ہے کہ آج کی چند نادان اور بے دین عورتیں کس مقام، عزت، حق اور برابری کی تلاش میں اپنے آپ کو گلیوں اور بازاروں کی زینت بنا رہی ہیں جبکہ اس کے مقام کا تعین تو رسول اللہﷺ پہلے ہی بتا چکے ہیں۔
اے مسلمان عورت! اٹھاؤ قرآن وحدیث اور پہچانو اپنے مقام کو۔ چند نادان عورتوں کی اندھی تقلید کو چھوڑ کر اپنی ذمہ داری کو سمجھو۔ کفار کی سازش کو سمجھو وہ تمھاری گودوں سے تمھاری اولادوں کو چھیننا چاہتے ہیں۔ دراصل وہ تمھاری جنت برباد کرنا چاہتے ہیں۔
اے مسلمان عورت! اپنی آنکھیں کھولو شیطان کی سازش کو سمجھو وہ نکاح جیسے مقدس رشتے کو پامال کر کے تمھیں حقوق نسواں کا سبق پڑھا رہا ہے جبکہ اسلام نے تمھیں شوہر کے دل پر راج کرنے کا حق دیا ہے۔ تمھیں وہ تمام حق دیئے جو ستر ماؤں سے بڑھ کر پیار کرنے والے رب نے تمھارے لیے منتحب کیے۔
اے مسلمان عورت! کیا تم رب کے انتخاب پر مشکوک ہو؟ رب کے ہر حکم میں خیر ہے۔ اسلام سے دور مرد نے جہاں جہاں بھی عورت کی ہستی کو پامال کیا ہے تو وہ اس کی جہالت اور ذہنی فتور کا نتیجہ ہے، کیونکہ نہ میرا دین ایسا ہے، نہ میرے نبی کی سنت اور نہ ہی یہ رب کا فیصلہ ہے۔ جس معاشرے میں قرآن وسنت کا قانون لاگو نہیں ہوتا وہاں حقوق نسواں کے نام پر ایسی ہی بے دین ریلیاں نکلتی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com