ڈالرکا ڈار کو سرپرائز،ڈالرمیں اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ایک ہی روز میں ڈالر کی قدر میں اچانک تاریخی اضافے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بینکس ڈالر کو روپے میں تبدیل کر رہے ہیں۔
ڈالر کو روپے میں تبدیل کرنے کی وجہ شرع سود میں ممکنہ اضافے کو قرار دیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈالر کو روپے میں تبدیل کر کے تمام بینکس شرع سود میں اضافے کا فائدہ اٹھائیں گے۔
ذرائع کا دعوی ہے کہ آئی ایم ایف نے افغانستان منتقل ہونے والے ریٹ پر ڈالر ریٹ لانے کا کہا ہے۔
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز امریکی کرنسی کی قدر میں غیرمعمولی اضافے نے ملکی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 19 روپے 89 پیسے کا تاریخی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ جس کے بعد ایک ڈالر 286 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 17 روپے کے اضافے سے ڈالر291 روپے کا ہو گیا ہے
Load/Hide Comments