روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق حکومت پاکستان کا آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان یوم مزدورکے موقع پرصدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے مزدوروں کے لیے محفوظ، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کر لیا جنرل عاصم منیر سے برطانوی آرمی چیف کی سال 2024 کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل

پاکستان میں صرف ٹیکس لیا جاتا ہے سہولیات نہیں ملتیں: نورعالم خان

یوتھ ویژن نیوز : چیئرمین پبلک اکانٹ کمیٹی نور عالم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تقدیر دیکھیں وزیر خزانہ نے جب مہنگائی کرنا ہوتی ہے تو ایوان یاد آ جاتا ہے۔

قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کرنے کے دوران چیئرمین پبلک اکانٹ کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ 2008 سے یہی کچھ اسمبلی میں دیکھ رہا ہوں، میں نے پاکستان کے غریب بندے کی ترقی نہیں دیکھی، میں نے دو بندوں کو فائدے میں دیکھا، گزشہ وزیر خزانہ نے اپنا اچھا بینک کھول لیا، موجودہ وزیر خزانہ کو آٹے کی قیمت کا نہیں پتا۔

نور عالم خان نے کہا کہ موجودہ وزیر خزانہ کو شائد چینی کے ریٹ کا بھی پتا نہیں ہو گا، عمران کے دور میں یوریا کی 2600 اور آج 3300 روپے کی ہو چکی، ڈی اے پی کی بوری 13 ہزار کی ہو چکی ہے، ادویات مہنگی ہو چکیں، آج آپ نے 170 ارب کے مزید ٹیکس لگا دیئے ہیں، ادویات مہنگی ہونے سیغریب آدمی کیا کرے گا، بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے افسران کے فری یونٹ کو ختم کیا جائے۔

چیئرمین پبلک اکانٹ کمیٹی نے کہا کہ سپیکر صاحب! تھوڑا سا انصاف کریں، بجلی ملتی نہیں اور ریٹ بڑھائے جا رہے ہیں، غریب گرمی میں مرتے ہیں اور افسران ٹھنڈے کمروں میں بیٹھتے ہیں، 300 کینال والے گھر اور لیڈران کو پکڑا جائے، کارخانے والوں سے افسران رشوت لیتے ہیں، سیلاب متاثرین کے تو قرضے معاف نہیں ہوئے، پاکستان میں صرف ٹیکس لیا جاتا ہے سہولیات کوئی نہیں ملتیں۔

نور عالم خان نے کہا کہ غریبوں کیلئے خالی نعرے نہ لگائیں، غریب کیلئے بجلی مہنگی کرنا زیادتی ہو گی، شادی ہالز والوں پر کیوں ٹیکس لگایا جا رہا ہے، ایف بی آر کو لگام ڈالی جائے، وزیر خزانہ نے کون سے قانون کے تحت ڈالر مافیا کے ساتھ مذاکرات کیے، ڈالر، یوریا، آٹا کیسے افغانستان جا رہا ہے، صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی مذمت کرتا ہوں

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com