پی ٹی آئی کا 70استعفوں کی منظوری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ
یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے )سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے 70 اراکین کے استعفوں کی منظور ی پرتحریک انصاف نےکل(بروز جمعرات) لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے پٹیشن تیار کر لی ۔چیئرمین تحریک انصاف نے قانونی ٹیم کو کل پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔پٹیشن پر تحریک انصاف کے اراکین کے دستخط موجود ہیں۔
پٹیشن میں سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے منظور کئے گئے استعفے کالعدم قرار دینے کی استدعاکی جائے گی ۔
واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے 70ارکان کے استعفے منظور کئے تھے ۔
Load/Hide Comments