مریم نواز نے اپنے شوہرکیپٹن صفدرکی سرزنش کردی
یوتھ ویژن نیوز(ویب ڈسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے شوہر اور پارٹی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی سرزنش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلبہ کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے فنڈریزنگ مہم
ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کے حالیہ انٹرویو کے معاملے پر پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سرزنش کرتے ہوئے انہیں پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی سے روک دیا۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مریم نواز نے ہدایت کی کہ کیپٹن (ر) صفدر سمیت کوئی بھی رہنما آئندہ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان نہ دے۔ ہر پارٹی رہنما کوئی بھی بیان دیتے ہوئے پارٹی پالیسی کو لازمی مد نظر رکھے۔
پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نےبھارتی فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ ناکام کردیا
مریم نواز نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی پارٹی پالیسی سے ہٹ کر چلے گا، اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کپیٹن (ر) صفدر کو اس پہلے بھی پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر شوکاز نوٹس جاری ہو چکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز بطور چیف آرگنائزز پارٹی پالیسی کا باقاعدہ ہدایت نامہ بھی جلد جاری کریں گی