پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق فیصلہ کرلیا
یوتھ ویژن نیوز (یاسر ملک سے )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پرانے اور پارٹی بیانیے کیساتھ کھڑے سابقہ ارکان پارلیمنٹ کو ہی ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ نے سفارش کی ہے کہ پی ٹی آئی کے 80 فیصد سابق ارکان جب کہ 20 فیصد ٹکٹس نئے امیدواروں کو دئیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بورڈ نے سفارش کی ہے کہ پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو بھی آئندہ الیکشن میں اکاموڈیٹ کیا جائے۔
اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر آنے والے 5 سے 6 لوگوں بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ آئندہ 2،3 روز تک شمالی پنجاب کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹس تقسیم کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان آئندہ الیکشن سے قبل فائنل ہونے والے امیدواروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔