روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے متحد ہو کر محنت کرنا ہوگی ،وزیراعظم

یوتھ ویژن نیوز (ثاقب غوری سے ):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ’’باب پاکستان‘‘ کا تاریخی مقام عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،

پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے متحد ہو کر محنت کرنا ہوگی، دن رات محنت اور قربانیوں سے ملک ترقی کرے گا ،

یہ بھی پڑھیں: مائکروسافٹ کےبانی بل گیٹس کو طلاق کے بعد نئی محبت مل گئی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں ’’باب پاکستان‘‘ کی تعمیر اور والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اورسی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین سمیت دیگر اہم شخصیت وافسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہزاروں مہاجرین نے باب پاکستان کے مقام پر قیام کیا، والٹن میں مقامی لوگوں نے انصار مدینہ کی طرح مہاجرین کو گلے لگایا، ہمیں پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے متحد ہو کر محنت کرنا ہوگی، دن رات محنت اور قربانیوں سے ملک ترقی کرے گا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہم اس مقام پر ایک بار پھر اکٹھے ہوئے ہیں،گزشتہ 25،20سالوں کے دوران میرا اس مقام پر آٹھواں یا دسواں دورہ ہے اور یہ تاریخی مقام ہم سب کو تقسیم ہند کے موقع پر پاکستان آنے والے مہاجرین کی عظیم قربانیوں کی یاد لاتا ہے جنہوں نے خداداد ملک پاکستان کے حصول کیلئے قائد اعظم کی قیادت میں بے مثال قربانیاں دیں اور راستے میں خون کے دریا عبور کئے اور مختلف مقامات پر جو قتل و غارت کا بازار گرم کیا گیااس کی مثال عصر حاضر کی تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ۔

یہ بھی پڑھیں: خوشخبری: ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل آسان ہوگیا

انہوں نے کہا کہ لاکھوں مائوں کے آنچل پھٹےبزرگوں ،جوانوں ،بیٹیوں اور بچوں نے شہادت کا جام نوش کیا تب جاکر یہ خداداد ملک پاکستان معرض وجود میں آیااور یہ والٹن وہ مقام ہے جہاں پر ہزاروں مہاجرین نے آکر قیام کیااور مقامی لوگوں نے انصار مدینہ کی یاد تازہ کی،ان کو گلے سے لگایا اپنے گھر کا فرد بنایا ان کیلئے کھا نا، دوائی، رہنے کیلئے چادر کمبل مہیا کی اور یہ ایک ایسی مثال ہے اور اس طرح کی دوسری مثالیں اس زمانے میں یاد رکھی جائیں گی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ 1948میں قائداعظم محمد علی جناح خود اس مقام پر تشریف لائے ، باب پاکستان کا منصوبہ جس نے پوری دنیا کو پاکستان کی تاریخ بتانی تھی،اس منصوبے کا1991میں اس وقت کے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب غلام حیدر وائیں نے سنگ بنیاد رکھا تھا،1997میں مسلم لیگ( ن) کا دوبارہ دور آیا تو ہم نے اس منصوبے کو آگے بڑھانے کیلئے تیزی سے کام شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ1999میں مسلم لیگ( ن )کی حکومت چلی گئی پھراللہ تعالیٰ نے دوبارہ ہمیں ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیاتو میں نے خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ملکر اس منصوبے کی تکمیل کیلئے جدوجہدکا آغاز کیا،

انہوں نے یاد دلایا کہ 2008میں مشرف کے دور میں پنجاب حکومت نے اس منصوبے کا ٹھیکہ دیا وزیر اعظم نے کہا کہ اس منصوبے پر پاکستان جیسے غریب ملک کے ایک سو دس کرورڑ روپے دفن ہوچکے ہیں اور وہ کھنڈرات وہیں کے وہیں ہیں، گذشتہ ادوار میں اٹلی سے 90کرورڑ روپے کی گرینائٹ باب پاکستان کے مینار پر لگانے کیلئے منگوانے کا کہا گیا،کیا ایک غریب ملک جہاں پر تعلیم کا حصول، ایک وقت کی روٹی کمانا اور ادویات کا مسئلہ ہے ، وہاں پریونیورسٹیاں بنانی ہیں اور ملک کو ترقی کی جانب لے کر جانا ہے وہاں پر90کرورڑ روپے گرینائٹ لگا کر آپ دنیا کو یہ د کھانا چاہتے ہیں کہ ایک غریب ملک پاکستان اپنی غربت اور محرومیوں کی عکاسی کررہا ہے ،ان تمام چیزوں کا کسی کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹماٹر کھانےسے مردوں کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟ تحقیقی رپوٹ جاری

انہوں نے کہا کہ کس بے دردی اور بے رحمی سے اس منصوبے کو تباہ کیا گیا اور پاکستان کے اربوں روپے اس پراجیکٹ میں مبینہ غبن ہوچکے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ میری دعا ہے کہ نیب کے عقوبت خانے میں کوئی نہ جائے کیو نکہ پچھلے ادوار میں وہاں پر جو نا انصافی روارکھی گئی ،نیب نے چن چن کر بے گناہ لوگوں کو دیوار سے لگایااور ان کو نیب کے عقوبت خانے میں بھجوایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ باب پاکستان کے منصوبے میں اربوں روپے کے مبینہ غبن ہوئے کیا نیب نے ان افراد کو بلاکر پوچھ گچھ کی جو اس کرپشن میں ملوث تھے یہ وہ دوہرا معیار تھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا ، کسی نے اس منصوبے میں کرپشن کرنے والوں کا احتساب کیا انہوں نے کہا کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے نظام کو دفن کیے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک پاکستان کے 22کرورڑ عوام ملکر ایسے نظام کو دفن نہیں کریں گے،

اس وقت تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، یہ ایک منصوبہ نہیں بلکہ اس طرح کے کئی منصوبوں کی مد میں پاکستان کے اربوں کھربوں دفن ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمت ہارنے کی کوئی ضرورت نہیں ،مشکلات آتی ہیں، آج بھی حالات کٹھن ہیں مگر میرا یمان ہے کہ ہم سچے دل سے ایثار اور قربانی کا مظاہرہ کریں گے اور شبانہ روز محنت کریں گے تو انشااللہ 75سال میں یہ کشتی جو ہچکولے کھاتی رہی ضرور منجدھار سے نکل کر کنارے پر لگے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر ہوابازی وریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آ ئی دور میں110 کروڑ روپے اس منصوبے پر کرپشن کی نذرر ہو چکے ہیں،

یہ بھی پڑھیں: زلزلہ آنے کی صورت میں فوری طور پر کیا کرنا چاہیے؟ مایرین نے بتادیا

یہ منصوبہ اسی طرح جوں کاتوں ہے جس طرح ماضی میں ہم اس کو چھوڑ کر گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے ہر دور میں باب پاکستان کے منصوبے پر کام ہوا،اس منصوبے سے والٹن روڈ کے رہائشیوں کو فائدہ ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بطور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے دور میں یہاں پارکس ،روڈز اور دیگر منصوبے بنے۔ انہوں نے کہا کہ باب پاکستان منصوبے پر سرکاری خزانے کا استعمال نہیں کیا جائے گا، والٹن میں باب پاکستان کا خواب غلام حیدر وائیں محروم نے دیکھا تھا ،تقسیم ہند کے بعد لٹے مسلمان جہاں پہنچے وہیں باب پاکستان بنایا ۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے اس منصوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com