وزیر اعظم ا ور آرمی چیف کا دورہ پشاور ،زخمیوں کی عیادت

یوتھ ویژن نیوز ( واصب غوری سے )وزیر اعظم شہبازشریف اورآرمی چیف  جنرل عاصم منیر  نےلیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ  کیا۔

پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔سکیورٹی اداروں کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے خودکش دھماکے کے بعد امن وامان سے متعلق اجلاس بھی طلب کرلیا۔ دھماکے کے محرکات کا جائزہ لیا جائے گا۔ تمام تر پہلووں پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں واقعہ پر ابتدائی رپورٹ پیش  کی جائے گی۔آرمی چیف  جنرل عاصم منیر  بھی ا جلاس میں شرکت کریں گے ۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ وزیراعظم کے ہمراہ ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com