بجلی صارف کو ساڑھے13کروڑ روپے کا بل موصول،اپنا بل ابھی چیک کریں!

یوتھ ویژن نیوز (ویب ڈسک ) پاکستان میں ایک بجلی صارف کو 13 کروڑ 69 لاکھ 70 ہزار 935 روپے کا بل موصول ہوگیا۔

گلگت بلتستان (جی بی) سے تعلق رکھنے والے ایک صارف کو محکمہ برقیات نے ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی کا بل بھیج کر حیران کردیا۔

یہ بھی پرھیں: چھٹی کے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر اضافہ

سیکریٹری برقیات جی بی نے بل کو ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی قرار دیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا ہے۔

سیکریٹری برقیات نے کہا کہ بل گزشتہ دسمبر کا ہے، ڈیٹا انٹری آپریٹر کی غلطی کے باعث 13 کروڑ 70 لاکھ کے قریب کا بل جاری ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غلطی کرنے پر ڈیٹا انٹری آپریٹر کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com