روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

خواجہ آصف نےعمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دےدیا

یوتھ ویژن نیوز (مظہر چشتی سے ) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کا باضابطہ عندیہ دے دیا ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ عدالتوں کو دھمکیاں دیتے ہیں ، اداروں کو گالیاں دیتے ہیں،اگر آصف زرداری  اور  پی ڈی ایم قیادت گرفتار ہوسکتی ہے تو یہ کیوں گرفتار نہیں ہوسکتا، عمران خان کی شوقیہ گرفتاری نہیں ہوگی بلکہ  ان پر باقاعدہ قانون کا ہاتھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عہدے پربحال

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیردفاع خواجہ آصف  نے کہا ہے کہ اداروں کو دھمکیاں دیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا،ہم آواز دیتے رہے کہ آجاؤ  اسمبلی میں، استعفے منظور ہوگئے تو دوڑے دوڑے آگئے۔ ہم نے جعلی نہیں اصلی استعفے منظور کئے ہیں۔ سیاسی اختلافات بھی ہوتے رہے۔آصف زردای،پی ڈی ایم قیادت گرفتار ہو سکتی ہے تو عمران خان بھی ہوسکتے ہیں ، ان کیخلاف الزامات سچے ہیں، گرفتار کیوں نہیں ہو سکتے،شوقیہ گرفتاری نہیں ہو گی، باقاعدہ قانون کا ہاتھ پڑے گا۔ 

وزیردفاع خواجہ آصف  نے مزید کہا ہے کہ  پیپلزپارٹی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بینظیر بھٹو شہید ہوئیں، پیپلزپارٹی نے 2 بڑی قربانیاں دیں اور سیاست جاری رکھی، عمران خان کے بیان سے پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ کو جان کا خطرہ ہوسکتا ہے، عمران خان کے بیان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ عمران خان نے بہت سے کارڈز کھیلے ،اب  نیا کارڈ کھیلا ہے جس سے خدانخواستہ ملک میں خون خرابہ ہوسکتا ہے، عمران خان کا مقصد ہے سیاست میں خون خرابہ ہو، عمران خان نے سیاست کا رخ تشدد کی طرف موڑنے کی کوشش کی، عمران خان کہتے ہیں ان کےخلاف امریکا نے سازش کی، عمران خان نے بہت سے پنترے بدلے ہیں،معاشی تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں،پہلے کہا مجھے بین الاقوامی سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: برادر اسلامی ملک کے صدرکا دورہ پاکستان متوقع ،انتظامات کی ہدایت 

خواجہ آصف نے کہاکہ سیاسی انتقام کا مخالف ہوں،سیاسی رہنماﺅں کو جھوٹے مقدمات میں قید نہیں کرنا چاہئے ، پیپلزپارٹی، ن لیگ کیساتھ پی ٹی آئی دور میں جو ہوا سب نے دیکھا،مجھ پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ بنایا گیا تھا،فوادچودھری کے معاملے میں قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہئے،ہم نے جعلی نہیں اصل استعفے منظور کئے۔یہ عدالتوں کو دھمکیاں دیتے ہیں ، اداروں کو گالیاں دیتے ہیں، عمران خان کا الزام امریکا سے شروع ہوکر محسن نقوی تک آگیا،یہ شخص کسی ایک جگہ نہیں رکتا،دو تین مہینے سے چھپ کر بیٹھا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com