پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر، محترمہ جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور روس کا کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم پاکستان کا اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 درجے کا زبردست اضافہ چین کا تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی 9 امریکی کمپنیوں کی املاک منجمد کرنے کا اعلان بغیر فضل الرحمان کی حمایت کے آئینی ترامیم ناممکن ہے، بلاول بھٹو سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 ارب روپے کی منظوری دے دی مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترامیم کو ناقابل قبول اور ناقابل عمل قرار دے دیا پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان ریلی سے قبل گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع آئینی ترمیم کے بجائے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، مفتاح اسماعیل حکومت کا آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیرِ قانون اعظم نزیرتارڑ

فواد چودھری کی بازیابی کی درخواست لاہور ہائی کورٹ سے خارج

یوتھ ویژن نیوز(مبشر بلوچ سے ) لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری کی بازیابی کی درخواست خارج کردی ہے

عدالت عالیہ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی عدالت میں آئی جی پنجاب عثمان انور، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جواد یعقوب اور فواد چوہدری کے وکیل پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور بہاول پور میوزیم کے اشتراک سے دوسری بین الاقوامی واٹر کلر نمائش کا انعقاد

لاہور ہائی کورٹ کے جج نے کہا کہ یہ کیس تو عدالت میں چیلنج نہیں، اب یہ حراست غیر قانونی نہیں، یہ درخواست قابل سماعت تھی لیکن اب قابل سماعت نہیں۔

اس موقع پر فواد چوہدری کے وکیل نے عدالت کے گوش گزار کیا کہ مبینہ وقوعہ تو اسلام آباد میں نہیں ہوا۔

عدالت عالیہ کے جج جسٹس طارق سلیم کے روبرو آئی جی پنجاب عثمان انور پیش ہوئے اور بتایا کہ عدالت کے کسی حکم کی عدولی نہیں کی۔

انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ موبائل سگنلز بہت کمزور تھے، اس لیے مجھ سے رابطہ نہیں ہوسکا، مجھے پتا چلا ہے کہ فواد چوہدری اسلام آباد پولیس کے پاس ہیں

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں کی بڑی کامیابی، بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں مبینہ دراندازی کا ڈرامہ بے نقاب

آئی جی پنجاب نے گوش گزار کیا کہ فواد چوہدری پنجاب پولیس کی تحویل میں نہیں، مجھےکنفرم نہیں ہے لیکن پتا چلا کہ وہ اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے دوران سماعت فواد چوہدری کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ اس عدالت سے کیا چاہتے ہیں؟ آپ کی استدعا کیا ہے؟ اس پر فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں فواد چوہدری کی گرفتاری غیر قانونی قرار دی جائے۔

عدالت عالیہ کے جج نے اس پر استفسار کیا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری میں غیر قانونی کیا ہے؟ انہیں گرفتار کیا گیا اور ریمانڈ کیلئے لاہور کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا، اگر آپ مقدمے کا اخراج چاہتے ہیں تو اسلام آباد ہائی کورٹ اب درست فورم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com