آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کر لیے

یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے ) پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں، استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منظور کیے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظور کیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے نے پی ٹی آئی کے  35 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے ان میں مراد سعید، عمرایوب، اسدقیصر، پرویزخٹک، عمران خٹک ، شہریارآفریدی، علی امین گنڈاپور، نورالحق قادری، علی نوازاعوان، اسدعمر، راجہ خرم نواز، صداقت علی خان شامل ہیں۔

ڈی نوٹیفائی کیے جانے والے اراکین اسمبلی میں غلام سرور، شیخ رشید، شیخ راشد شفیق، منصورحیات خان، فواد چودھری، حماد اظہر، ثنااللہ مستی خیل ، شفقت محمود، عامرڈوگر، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل ، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیرخان ،علی زیدی اور آفتاب صدیقی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت گیارہ اراکین اسمبلی کے استعفے پہلے منظور کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کا تعلق عوامی مسلم لیگ سے ہے اور وہ پی ٹی آئی کے سیاسی اتحادی ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ قومی اسمبلی میں واپسی کا پلان بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اس کے ردعمل میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں ویلکم کریں گے لیکن اس کے لیے انہیں اپنے استعفے واپس لینا ہوں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com