بولان گیس پائپ لائن کو شدید نقصان

بولان کے علاقے سراج آباد میں سوئی سدرن کی بارہ انچ قطر گیس پائپ لائن کو شدید نقصان کا سامنا۔
شام 8 بجے کے وقت بولان کے علاقے سراج آباد سے گزرنے والی گیس پائپ لائن پھٹ گئ۔
علاقے کے گیس فوری طور پر بند کر دی گئی ہے اور پائپ لائن کو محفوظ بنا لیا گیا ہے۔
مقامی انتظامیہ فوری حرکت میں آگئ ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پائپ لائن کو ہونے والے نقصان کی ممکنہ وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
پائپ لائن کی تباہی سے کویٹہ مچھ، مستونگ، قلات اور زیارت سمیت مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی میں واضح کمی ہو جائے گی تاہم متبادل ذرائع سے ان علاقوں کو گیس فراہمی مکمل طور پر منقطع نہیں ہونے دی جاۓ گی۔
سوئی سدرن کے تکنیکی عملے کو علاقے کی سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد فوری طور پر جائے وقوع کے طرف روانہ کر دیا جائے گا جو ہونے والے نقصان کا ابتدائی جائزہ لے کر فوری طور پر پائپ لائن کی مرمت کے کام کا آغاز کرے گا۔