روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام

کراچی:فون پر دوستی کر کے شہریوں کو اغوا کرنیوالی خاتون 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے عملے نے کراچی میں ایک خاتون سمیت 4 ملزمان کو شہریوں کو اغوا کرنے اور ان سے بھتہ لینے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے شعبہ تفتیش کے انچارج چوہدری غلام صفدر کے مطابق گرفتار ملزمان میں سجاد خان، محمد ارباز، سلمان اور ایک خاتون شنو شامل ہیں

غلام صفدر کے مطابق گرفتار ملزمہ شنو مختلف لوگوں کو فون کر کے ان سے دوستی کرتی تھی اور پھر منصوبہ بندی کے تحت انہیں ملنے کے لیے مخصوص مقامات پر بلوا لیتی تھی۔

ان مقامات پر اس کے دیگر ساتھی ملزمان سی ٹی ڈی کے اہلکار بن کر چھاپہ مار کارروائی کرتے اور دونوں کو حراست میں لے کر اغوا کر لیتے تھے، ملزمان اس دوران دکھاوے کے طور پر لڑکی اور اس کے دوست کو بلیک میل کرتے تھے، اصل مقصد مرد کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم اینٹھنا ہوتا تھا۔

غلام صفدر کے مطابق ملزمان نے حال ہی میں شمائل نامی نوجوان کو اغوا کیا اور اسے رہا کرنے کے عوض 2 لاکھ روپے وصول کیے، جب کہ ملزمان اس سے طے شدہ مزید 7 لاکھ روپے وصول کرنے کے لیے الفلاح کے علاقے میں پہنچے تو سی ٹی ڈی کی پولیس پارٹی نے گرفتار کرلیا۔

واقعے کا مقدمہ الفلاح تھانے میں درج کرایا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی بلیک میلنگ میں نہ آئیں اور فوری طور پر پولیس کو آگاہ کریں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com