اسٹیٹ بینک نے1 ارب کے’ڈالر بانڈز’کی ادائیگی کردی

پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بڑی ادائیگی کردی ہے۔ جس کے بعد ملک سےڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اُس نے ایک ارب کے ڈالر بانڈز کیلئے ادائیگی کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگی سٹی گروپ کو کی گئی ہے جو یہ رقم آگے قرض دہندگان کو دے گا، صکوک ڈالر بانڈز پر ادائیگی کی ڈیڈ لائن 5 دسمبر تھی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے میچورٹی سے تین دن پہلے ہی ادائیگی کردی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فی الحال دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے تاہم ملک کے طویل مدتی بانڈز دباؤ کا شکار ہیں اور آئندہ کی ادائگیوں سے متعلق پریشانی برقرار ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com