ارشد شریف قتل کیس:عمران خان نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) شہید ارشد شریف کی شہادت کی آزاد جوڈیشل کمیشن کے تحت انکوائری کروانے کے لیے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کےمطابق چیئر مین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے ، سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں عمران خان نے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ ارشد شریف کے قتل پرسوموٹو ایکشن لیا جاے اوراس حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ۔ یہ پوری قوم کا مطالبہ بن چکا ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستانی شہریوں کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں اب تک ہزاروں پاکستانی چیف جسٹس کو خط لکھ چکے ہیں۔
Load/Hide Comments