روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

وزیراعظم کی یو اے ای کے قومی دن پر صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو مبارک باد

یوتھ ویژن نیوز ( ثاقب غوری سے )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن پر مبارکباد پیش کی۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے خصوصی دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور متنوع بنانے کے لیے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے بانی صدر، شیخ زید بن سلطان النہیان کے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی بنیاد رکھنے میں کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔ شیخ زید بن سلطان النہیان پاکستان کا باقاعدہ دورہ کرتے تھے اور پاکستان میں سماجی شعبے میں مختلف فلاحی منصوبوں کی مالی معاونت بھی کرتے تھے۔ شیخ زید ہسپتال پاکستان کے لیے ان کی خدمات کی بہترین مثال ہے۔ ان کا نام ان کے فلاحی کاموں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی حالیہ تباہی کے بعد پاکستان کی مالی اور امدادی اشیاء کی صورت میں امداد پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم کی جانب سے مبارکباد کا خیرمقدم کیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے عزت مآب شیخ محمد بن زاید نے سے قبول کر لیا۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں پانچ دہائیوں سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے، مشترکہ اقدار اور ثقافت سے مضبوطی سے جڑے ہوئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com