الیکشن کمیشن کا ای وی ایم اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ سے متعلق امور کیلئے ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ احسن اقدام ہے، پارلیمان کے فیصلے تمام اداروں کے لیے مقدم ہیں، چوہدری فواد حسین
اسلام آباد۔ (مظہرچشتی سے ):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ الیکش کمیشن کا الیکٹرانک ووٹنگ مشینز (ای وی ایم) اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ احسن اقدام ہے، پارلیمان کے فیصلے تمام اداروں کے لیے مقدم ہیں۔
جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے اور حکومت ان معاملات پر الیکشن کمیشن سے ہرممکن تعاون کرے گی
Load/Hide Comments