فضل رحمان کے سمدھی گورنر خیبرپختونخوا تعینات ہو گئے ہیں، حلیم عادل
یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے ) مرکزی رہنما تحریک انصاف و قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ فضل رحمان کے سمدھی گورنر خیبرپختونخوا تعینات ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ فضل رحمان کے سمدھی گورنر کے پی کے تعینات، پہلے بھی ایک بیٹا وفاقی وزیر بھائی سینیٹر، داماد میئر پشاور تعینات ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ میں کروشیا اور مراکش کا میچ برابر
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آل شریف و زرداری بھی وزارتوں سمیت اہم عہدوں پر براجمان ہو چکے ہیں اور پھر یہ بھاشن جمہوریت کے دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی موروثی نظام کو ختم کرنے کیلئے عمران خان جدوجہد کر رہے ہیں جس سے امپورٹڈ اور آل سکتے میں ہے۔
واضح رہے کہ جے یو آئی کے نامزد امیدوار اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی حاجی غلام علی کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔.