کاروباری ہفتے کےآغاز پر ڈالـر مـزید مـہنگا ہوگـیا

یوتھ ویژن نیوز (عاقب غوری سے )انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت 49 پیسے سے بڑھ کر 223 روپے 66 پیسے ہوگیا ہے –

ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ڈالر ڈیڑھ روپے تک مہنگا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف تعیناتی:وزیراعظم کا خط موصول،جی ایچ کیو کو بھی بتا دیا گیا،خواجہ آصف

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قیمت 49 پیسے سے بڑھ کر 223 روپے 66 پیسے ہوگیا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 223.17 روپے تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہوکر 231 روپے کا ہوگیا ہے، جمعے کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 229 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com