روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی میں پیش کریں، ن لیگ کا ردعمل، مریم اورنگزیب

یوتھ ویژن نیوز (یاسر ملک سے ) تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی میں پیش کریں، تسنیم حیدر مسلم لیگ (ن) لندن کا ترجمان نہیں، اس کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، وفاقی وزیر اطلاعات کا ردعمل۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تسنیم حیدر مسلم لیگ (ن) لندن کا ترجمان نہیں، اس کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سےانکارپرمحبوبہ نےمخبری کردی،منشیات فروش مال سمیت گرفتار
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ تسنیم حیدر کے پاس ثبوت ہیں تو جے آئی ٹی میں پیش کریں۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص زبردستی پارٹی ترجمان بننے کی کوشش نہ کرے، تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جعلسازی اور فیک نیوز سے ارشد شریف کے قاتلوں سے توجہ ہٹائی نہیں جا سکتی ہے۔


لیگی رہنما تسنیم حیدر کےتہلکہ خیز انکشافات پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ تسنیم حیدرنواز شریف کے بہت قریبی ہیں انکی جانب سے لگائے گئے الزامات سنگین ہیں،تسنیم حیدرکےالزامات پرانہیں شامل تفتیش کرناچاہئے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ لندن میں اس قسم کے الزامات بہت سوچ سمجھ کرلگائے جاتے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ تسنیم حیدر کےالزامات کی تحقیقات کرکےسچ قوم کےسامنےلایاجائے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اب تسنیم حیدرکےالزامات کانوٹس لیناچاہئےاور سنگین الزامات کی تحقیقات کرکے سچ قوم کےسامنےلایا جائے۔ بعد ازاں اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ سپریم کورٹ کے سامنے پی ٹی آئی کے سینیٹرز، ممبرز ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں، ارشد شریف نے اپنی شہادت سے پہلے سپریم کورٹ کو خط لکھا لیکن انہوں نے نوٹس نہیں لیا پھر شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے بیان پر 200 فیصد کھڑا ہوں،ثبوت بھی موجود ہیں


اب اسکی والدہ نے تحقیقات کا کہا ہے لیکن انہوں نے نوٹس نہیں لیا، سپریم کورٹ ہمت کرے اب کمیشن بنائے۔ ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ لندن پلان سےمتعلق مبینہ ویڈیو میں انکشافات لرزہ خیزہیں جہاں (کرمنل لیگ) کارکن کا عمران خان کو قتل کروانےسےرازافشاکیاگیا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تہلکہ خیز انکشافات میں آرمی چیف تقرری سے قبل ارشد شریف کوقتل کروانےکی منصوبہ بندی کی گئی،اب ہمارے لیڈرکو قتل کروانے کی سازش کےکرداروں سےپردہ اٹھ چکا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com