روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

وزیراعظم کا سنیارٹی کی بنیاد پر اہم تعیناتی کا عندیہ

یوتھ ویژن نیوز (مبشر بلوچ سے ) وزیر اعظم شہباز شریف نے سنیارٹی کی بنیاد پر اہم تعیناتی کا عندیہ دے دیا۔

اہم تعیناتیوں پر تقرری کی سمری پر اسٹیک ہولڈرز میں فیصلہ کن مشاورت آج ہونے کا امکان ہے۔

پاک فوج کے 5 سے 6 افسران کے پینل پر مشتمل سمری پر وزیر اعظم شہباز شریف تمام ہوم ورک مکمل کر چکے ہیں۔
سربراہ پاک فوج اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے متعلق وزیر اعظم ہاؤس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے،وزیر اعظم اہم تعیناتی کی منظوری دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے بیان پر 200 فیصد کھڑا ہوں،ثبوت بھی موجود ہیں

آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری ایک ساتھ ہو گی۔وزارت دفاع کی طرف سے سمری آج وزیر اعظم ہاؤس بھجوائے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب فاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اعلان کردہ تاریخ سے پہلے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ ہو چکا ہو گا۔

وزیر داخلہ نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی جب بھی تقرری ہوئی اس طرح کے حالات پہلے کبھی پیدا نہیں ہوئے،آرمی چیف کی تقرری پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تماشہ لگانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔راولپنڈی میں تحریک انصاف کی تاریخ کا سب سے چھوٹا اجتماع ہوگا،یہ لانگ مارچ نہیں،رینگ مارچ ہے جو رینگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کےاہل خانہ کا ٹیکس ریکارڈ لیک،وزیر خرانہ اسحاق ڈار نے نوٹس لے لیا
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے عمل کو پوری طاقت سے رد کرنا ضروری ہے،ورنہ ہر3 سال بعد لانگ مارچ ہوا کریں گے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا نام جلد سامنے آجائے گا،وزیراعظم تعیناتی پر اتفاق رائے حاصل کرچکے،بس پیپر پر آنا باقی رہ گیا ہے،اندازوں پربات کرکے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com