روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

روس یوکرین جنگ، روس کےحملوں میں یوکرین کو بھاری نقصان

یوتھ ویژن نیوز (ثاقب غوری سے )روس کی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یوکرینی افواج پر حملہ کرکے انہیں بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کیا ہے

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران روسی افواج نے یوکرین کی دو سو چالیس قوم پرست یوکرینی فوجیوں، انتہاپسند ملیشیا اور ان کے تیس ٹرینروں اور غیرملکی کرائے کے فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روس کے فوجی آپریشن میں یوکرین کے ایک میل آٹھ جنگی ہیلی کاپٹر اور چھے ڈرون طیاروں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں دم توڑنے لگیں
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ روز یوکرینی افواج نے بھی لوہانسک میں روسی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم ان کی اس کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا۔ اس حملے میں یوکرینی فوج کے دو ڈیٹیچمنٹ اور نسل پرست نازی خیالات کی یوکرینی ملیشیا بھی شامل تھی۔


دریں اثنا روس کے خصوصی اور ٹیکٹیکی دستوں، میزائل یونٹ اور توپخانوں نے یوکرین کے ایک سو تراسی علاقوں میں باسٹھ توپخانوں کے یونٹوں اور ہتھیاروں کے مراکز کو نشانہ بنایا۔ اس دوران امریکہ کے بنے ایک ریڈار کو بھی تباہ کردیا گیا۔
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے فضائی دفاعی سسٹم ایس تین سو کے ایک یونٹ اور تین امریکی ایم سات سو ستتر توپوں کو بھی ختم کردیا گیا۔
کوناشنکوف نے یہ بھی بتایا کہ جمہوریہ لوگاسنک کے خرسون اور جیتلوفکا علاقوں میں نصب یوکرین کے تیرہ میزائل یونٹ من جملہ 10 امریکی ہیمارس سسٹم کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرافی انگلینڈ نے اور دل پاکستان نے جیت لیے، برطانوی ہائی کمشنر
انہوں نے بتایا کہ جنگ کے ابتدائی دن سے اب تک یوکرین کے تین سو تینتیس جیٹ فائٹر، ایک سو چھیتر ہیلی کاپٹر، ڈھائی ہزار ڈرون طیارے، تین سو اٹھاسی میزائیلی یونٹ، چھے ہزار پانچ سو ستر ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور آٹھ سو ستاسی پورٹیبل توپ روسی حملوں کی زد میں آکر تباہ ہوچکے ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ اور مغرب نے کیف حکومت کو مسلسل ہتھیار فراہم کرکے اس ملک کو مالی ذرائع سے خالی کرنے اور اس کی تباہی میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ جنگ طویل ہونے کے نتیجے میں یوکرین کی بنیادی تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد بھی اس ملک کی تعمیر نو میں دسیوں برس لگ سکتے ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com