ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ
یوتھ ویژن نیوز( مظہر چشتی سے )ایل پی جی 2 روپے 95 پیسے فی کلو مہنگی کی گئی ہے، جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 204 روپے 16 پیسے ہوگئی ہے۔
ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی 2 روپے 95 پیسے فی کلو مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 204 روپے 16 پیسے ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس اضافے کے بعد ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر مجموعی طور پر 34 روپے 91 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے اور اب ایل پی جی کے 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2409 روپے 16 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
Load/Hide Comments