روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

عوام کے بُری خبر: پٹرول،بجلی اورگیس کی قیمتوں میں مزیداضافے کا امکان

یوتھ ویژن نیوز (عاقب غوری سے ) پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف ماہر معیشت اور وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں بدامنی کیخلاف لوگ سڑکوں پرنکل آئے

ٹوئٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں ماہر معیشت مزمل اسلم نے کہا کہ وزیر خزانہ کہہ رہے تھے کہ وہ آئی ایم ایف کے ڈیل کر لیں گے، ہمیں سب کچھ آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
تاہم اب اسحاق ڈار کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے، انہیں آئی ایم ایف کا پیار بھرا پیغام موصول ہو چکا وہ اگلے چند روز میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کیلئے امریکا بھی جا رہے ہیں، پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے والا ہے، اسحاق ڈار خود بھی کہہ چکے کہ آئی ایم ایف سے کمٹمنٹ کی گئی ہیں انہیں پورا کیا جائے گا۔

اس سے قبل مفتاح اسماعیل کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ اسحاق ڈار کے بطور وزیر خزانہ حکومت میں شامل ہوتے ہی آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: 15نومبرسے پہلےفیصلےہوں گےشیخ رشید کا دعوی

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کو خدشہ تھا کہ پہلی قسط ملنے کے بعد آپ لوگ پیٹرول پر لیوی نہیں لگائیں گے لیکن آئی ایم ایف کو یقین دلایا کہ پیٹرول پر لیوی لگاؤں گا اور تین ماہ پیٹرول پر دس دس اور ڈیزل پر پانچ پانچ روپے لیوی لگائی، اب اسحاق ڈار نے آتے ہی لیوی نہیں بڑھائی، اللہ ہی خیر کرے۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر نے کہا آئی ایم ایف سے پوچھو کیا ہم 3ماہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھ سکتے ہیں؟ جواب دیا کہ مر کر بھی یہ نہیں پوچھوں گا، آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے پوچھا کیا ٹیکس برقرار رکھ سکتے ہیں؟ ان کا جواب نہیں آیا اور حکومت نے یکطرفہ فیصلہ کر لیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com