روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

القادر یونیورسٹی اور رحمت اللعالمین اتھارٹی آئندہ نسلوں کو سیرت النبی ﷺ، اولیاکرام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور کردار سازی کے لئے تحقیق کے اہم مراکز ہوں گے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔(واصب ابراہیم غوری سے ): وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جامعات میں تحقیق کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی آئندہ نسلوں کو سیرت النبی ﷺ، اولیاکرام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور کردار سازی کے لئے القادر یونیورسٹی اور رحمت اللعالمین اتھارٹی تحقیق کے اہم مراکز ہوں گے،

القادر یونیورسٹی مسلم امہ کو درپیش فکری مسائل کو سلجھانے کے حوالے سے عالمی سکالرز کے تعاون سے تحقیق و مباحثہ کا محور بنے گی ، قرآنی احکامات کے باوجود معاشرے میں اجتہاد سے دوری بدقسمتی ہے، عظیم قوم بننے کے لئے عظیم کردار چاہیے، اخلاقی اقدار کے حامل معاشرے کو ایٹم بم بھی تباہ نہیں کرسکتا ،خود غرض، بزدل اور بدعنوان شخص کبھی لیڈر نہیں بن سکتا ۔

پیر کوجہلم میں القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں تاریخ کا طالب علم ہوں، میں نے تاریخ کا گہرائی سے مطالعہ کیا۔ پاکستان اپنے قیام کے بعد تیزی سے ترقی کر رہا تھا۔ 1960 کی دہائی میں دنیا میں پاکستان کی ایک حیثیت تھی اور پاکستانیوں کی دنیا میں بہت عزت تھی۔ اس وقت یہ پیش گوئی کی جا رہی تھی کہ پاکستان ایشیا کا کیلیفورنیا بننے جا رہا ہے،

پھر ہم نے یہاں زوال آتے دیکھا ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے عقیدے کی بنا پر سیاست میں آیا کیونکہ سیاست میں آنے سے پہلے میں دولت ، شہرت سمیت سب کچھ دیکھ اورحاصل کرچکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کسی انسان پر اللہ کی سب سے بڑی نعمت ایمان ہے، ایمان والا آدمی دولت ، شہرت ، انا ، ذات ، برادری کی زنجیروں کے خوف سے آزاد ہو جاتاہے جب انسان ان زنجیروں سے آزاد ہو جائے تو اس کی صلاحیت کو بروئے کار آنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔

انسان کو اللہ نے اشرف المخلوقات بنایا ، اسے وہ صلاحیتیں دیں جو کسی اور مخلوق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مدینہ کی ریاست کا مطالعہ کیا ، آخر کیا وجہ تھی کہ 2 سپر پاورز کی موجودگی میں بظاہر کم پڑھے لکھے لوگوں نے دنیا کی امامت شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ۔ میں اپنے مطالعہ سے اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ جب تک ہم سیرت النبی ﷺ پر نہیں چلیں گے ،علامہ اقبال کےخواب کی تکمیل نہیں کرسکیں گے۔

ان کی سوچ کسی کی ذہنی غلامی اور نوآبادیاتی نظام سے آزادی تھی کیونکہ ذہنی غلامی جسمانی غلامی سےزیادہ خوفناک ہوتی ہے۔ مغربی تہذیب اور اسلام کے موازنے پر علامہ اقبال نے شکوہ جواب شکوہ لکھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا تعلیمی نظام ترقی کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ایک طرف انگریزی نصاب تعلیم دوسری طرف اردو اور پھر دینی مدارس ان تین متوازی نظام تعلیم سے تین مختلف طبقات نکلنا شروع ہوئے جن کا ایک دوسرے کوئی واسطہ نہیں۔ اس لئے ہم نے ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سب سے زیادہ پاکستانی لوگ اللہ کے نام پر خیرات کرتے ہیں ، نماز ،روزہ ، حج و عمرہ کے پابندہیں۔ اسلام کے خلاف جب بھی کوئی معاملہ ہو تو سب سے پہلے پاکستانی نکلتے ہیں۔ ہم ایک طرف سچے عاشق رسولﷺاور ہمارا دین پر سب سے زیادہ زور ہے لیکن بدقسمتی ہے کہ ہماری زندگی اس کا عملی نمونہ نہیں ہے۔ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایک بڑے سکالر اشفاق احمد کی چین کے عظیم راہنما مائوزوئےتنگ سے ملاقات ہوئی تو چینی راہنما نے پاکستان کو عظیم قوم قرار دیا۔

ان کا کہنا تھاکہ جو قوم شدید گرمی میں اللہ کے خوف کی وجہ سے روزہ کی حالت میں پانی نہیں پیتی وہ اللہ کے خوف سے رشوت سے بھی بچ سکتی ہے ، وہ پورا ٹیکس بھی دے سکتی ہے ، ایسے ملک کو کوئی ترقی سے نہیں روک سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہی مدینہ کی ریاست کے اصول تھے۔ وہاں خود احتسابی تھی۔ مسلمانوں کےکردار کی وجہ سےغیر مسلم اسلام قبول کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عظیم قوم بننے کے لئے عظیم کردار اپنانا چاہیے۔ نبی ﷺ کی نبوت سے پہلے پہچان صادق اور امین کی تھی۔انہوں نے کہا کہ سچ اور انصاف کی بنیاد پر کردار بنتا ہے۔ ان صفات کےبغیر کوئی لیڈر نہیں بن سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نبی ﷺ کی سیرت کے مطالعہ کے لئے ادارہ بنانے کی سوچ پیش نظر تھی ۔ ہم عاشقان رسول ﷺ ہیں اور ان کی سیرت پر عمل کرنے والی قوم بن سکتے ہیں۔

پاکستان کے قیام میں جن اولیا کرام کا کردار تھا وہ سچے عاشق رسولﷺ تھے ۔ انہوں نے عام انسانوں کی زبان میں سیرت نبوی ﷺکا پیغام لوگوں تک پہنچایا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اس مقصد کے لئے رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی بنائی ہے۔ اس کے لئے میڈیا کو بروئے کار لائیں گے۔ لوگوں کو سیرت النبی ﷺ سے آسان زبان میں آگاہی دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں جتنے کم وقت میں ایک سے بڑھ کر ایک عظیم انسان سامنے آیا دنیا کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ،

اس پر بھی اس یونیورسٹی میں تحقیق کریں گے کیونکہ یونیورسٹی کا بنیادی کام تحقیق ہوتا ہے۔ اسلام کی تاریخ میں سارے سائنس دان اور دانشور ایک ساتھ چل رہے تھے ۔ اسلام اور سائنس میں کوئی تصادم نہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں یونیورسٹیوں میں تحقیق کی ضرورت ہے ۔اپنی آنے والی نسلوں کو مغربی تہذیب سے آگاہ کرنے کے لئے تحقیق ضرور ی ہے تاکہ انہیں بتایا جائے کہ مغرب میں اگر ٹیکنالوجیکل ترقی نظر آ رہی ہے تو دوسری طرف ان کی عبادت گاہیں خالی ہو رہی ہیں ۔

صرف مادی ترقی سے معاشرے میں عدم توازن پیداہورہا ہے۔ اس حوالے سے ہماری نوجوان نسل ابہام کا شکار ہے۔ اس ترقی کو دیکھ کر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔ مغرب میں ہونے والی اس ترقی کے اثرات کے حوالے سے تحقیق کرنا یونیورسٹیوں کا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیامیں اس وقت سب سے بڑا چیلنج موبائل فون ہے ۔اس کے مثبت اثرات کے ساتھ ساتھ کیا منفی اثرات ہیں اور ان سے کیسے بچنا ہے؟ ہم سوشل میڈیا کو بند تو نہیں کرسکتے لیکن اپنے بچوں کو اچھے اور برے کی تمیز سکھا سکتے ہیں اور ان میں شعور پیدا کر سکتے ہیں ۔ القادر یونیورسٹی عالمی سکالرز کے تعاون سے تحقیق ، مباحثہ کا مرکز بنے گی ۔

ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں اجتہاد نہیں ہونے دیتے حالانکہ اجتہادقرآن کا حکم ہے۔ ہماری بد قسمتی ہے کہ موقف سے اختلاف رائے رکھنے والے کو کافر قرار دے دیتے ہیں جب ایسی سوچ ہو تو ہم آگے کیسے بڑھ سکتےہیں۔ کفر کےفتوئوں کا خوف نہ ہونے کی وجہ سے ہمارےمقابلے میں مغرب میں اسلام پر زیادہ تحقیقی کام ہو رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صلاحیتوں سے مالا مال ملک ہے ۔ یہاں سب کچھ ہے صرف باکردارقیادت کی کمی رہی ہے۔ عوام کی خدمت پیغمبرانہ کام ہے۔

وہ انسانیت کی خدمت کے لئے آئے۔دوسری جانب جب کوئی لیڈر بن کر قوم کا پیسہ چوری کر ے توملک کے لئے اس سے زیادہ بڑا عذاب کوئی اور نہیں ہو سکتا ۔ نبی ﷺ نے لیڈر شپ کا جو تصور دیا تھااس پر یہ یونیورسٹی اور رحمت اللعالمین ﷺاتھارٹی تحقیق کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ خود غرض آدمی کبھی لیڈر نہیں بن سکتاجو اپنی ذات سے باہر نکل کر سوچے وہ قائد اعظم کی شکل میں لیڈر بنتاہے۔ خود غرض کے ساتھ ساتھ بزدل انسان بھی کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔ اللہ تعالی ٰایمان والوں کے خوف دور کردیتا ہے۔

اسی لئے مدینہ میں ایک سے بڑھ کر ایک بڑا لیڈر آیا ۔ وہ لوگ صادق اور امین تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ یہاں لیدڑ شپ کا معیار یہ تھا کہ کتنا پیسہ کمایا اور اپنے کتنے رشتہ داروں کو اوپر لے آئے تاہم مدینہ کی ریاست میں میرٹ تھا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس یونیورسٹی میں دنیا کے دانشوروں کے ساتھ مل کر تحقیق کے مواقع ہوں گے ، اگر کسی ملک میں نبی ﷺ کی شان میں گستاخی ہوتی ہے تو مسلمان سربراہا ن اور اسلامی سکالرز مل کر ایسا مدلل جواب دیں کہ کوئی ملک یہ نہ کہہ سکے کہ مسلمان اظہار رائے کے خلاف ہیں ۔ یہاں بڑےبڑےبزرگان دین پر بھی ریسرچ ہو گی۔

ان کے کلام پر تحقیق ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جہاں اخلاقیات تباہ ہوں گی وہاں سونا، ہیرے جواہرات بھی نکلیں پھر بھی وہ ریاست نہیں بچ سکتی۔ مدینہ کی ریاست کا تصور امر بالمعرو ف و نہی عن المنکر تھا۔ وزیر اعظم نے معاشرے میں بدعنوانی کی تباہ کاریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی سے معاشرہ تباہ ہو جاتاہے اور اگر ہم پاکستان کو دیکھیں تو 1985 کے بعد اس ملک میں سب سے بڑی تباہی بدعنوانی کی صورت میں آئی ۔ایسا معاشرہ جس میں محنت کرنےوالا یہ دیکھے کہ قبضہ گروپ بڑے بڑے پلازے بھی کھڑے کرلیتا ہے اور وہ اسمبلیوں تک بھی پہنچ جاتا ہے تو ایسے معاشرے میں اخلاقیات پروان نہیں چڑھ سکتیں۔

ہماری بدقسمتی ہے کہ سپریم کورٹ سے سزا یافتہ شخص جھوٹ بول کر ملک سے بھاگا ہوا ہے ۔ انہوں نے اخلاقی اقدار کی اہمیت پر زور دیتےہو ئے کہا کہ اخلاقی اقدار کے حامل معاشرے کو ایٹم بم بھی تباہ نہیں سکتا ۔ ہم نےآنے والی نسلوں کی سیرت النبیﷺ کے مطابق کردار سازی کرنا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com