روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات ادا ہوگئیں، لاکھوں لوگوں کی شرکت

یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی سٹ منسٹر ایبے میں آخری رسومات کی ادائیگی شروع ہو گئیں، مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری۔

وزیراعظم شہباز شریف، امریکی صدر بائیڈن سمیت 500 عالمی رہنما تقریب میں شریک ہیں،ملکہ برطانیہ آخر ی رسومات کی تقریب ،ویسٹ منسٹر ایبے سے ویلنگٹن آرچ تک لوگ جمع ہیں۔

ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے کنگ چارلس سوم اور پرنس ولیم اور ہیری پہنچ گئے ہیں۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ کو ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کچھ دیر میں بادشاہ چارلس ملکہ برطانیہ الزبتھ کی بادشاہت کے خاتمے کا رسمی اعلان کریں گے۔

اعلان کے بعد شاہی سُنار ملکہ کا تاج ان کے تابوت سے ہٹا  دیں گے۔ ملکہ الزبتھ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے میں آج برطانیہ میں عام تعطل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر شمعیں روشن کر کے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کو ٹی وی چینلز پر بھی براہ راست دکھایا جائے گا۔ برطانوی حکومت کے مطابق پارکس، چوک، گرجا گھروں میں بھی آخری رسومات دیکھنے کے لیے اسکرینیں لگائی  گئی ہیں۔

دنیا بھر سے سربراہان مملکت ملکہ  کی  خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شاہی خاندان کے اراکین کا ساتھ دینے پہنچ رہے ہیں۔

برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں 8 ستمبر کو بیلمورل میں وفات پا گئی تھیں۔ انھوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق دعائیہ سروس کے اختتام کے قریب ایک بگل بجایا جائے گا، بگل کے بعد قومی سطح پر 2 منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی جائے گی، ملکہ کے تابوت کو سرکاری گن کیرج میں لایا جائے گا جسے 142 افراد کھینچیں گے، گن کیرج کے پیچھے پیدل چلنے والے شاہی خاندان کی قیادت بادشاہ چارلس سوم کریں گے۔

قومی ترانے کے بعد سروس کا اختتام ہو گا جس کے بعد ملکہ کا تابوت ولنگٹن چرچ لے جایا جائے گا، ہر ایک منٹ بعد لندن کی بگ بین کی گھنٹی بجے گی، ہر ایک منٹ کے وقفے سے گن سیلوٹ دیا جائے گا، ولنگٹن آرچ پہنچنے کے بعد ملکہ کے تابوت کو ونڈزر کاسل لے جایا جائے گا، کاسل کے ٹاور کی گھنٹیاں بھی ہر ایک منٹ بعد بجائی جائیں گی اور گن سیلوٹ بھی دیا جائے گا، اس کے بعد ملکہ کی میت سینٹ جارج چیپل میں دعائیہ تقریب کے لیے لے جائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے

آخری رسومات میں صرف 800 مہمان شریک ہوں گے، کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں ملکہ کو ان کے شوہر کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔

110 سالوں میں برطانیہ میں ہونے والا یہ پانچواں سرکاری جنازہ ہے، آخری رسومات برطانیہ بھر کے 125 سینما گھروں میں دکھائی جائے گی، ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے موقع پر تاریخی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، دس ہزار کے قریب پولیس اہلکار سیکیورٹی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلئے لندن میں 23 میل طویل آہنی بیرئیرز نصب کیے گئے ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وسطی لندن میں نو فلائی زون قائم کیا ہے، اونچی عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار اور سنائپرز تعینات کیے جا رہے ہیں، 2012 کے بعد برطانوی تاریخ میں یہ سب سے بڑا پولیس آپریشن

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com