عوام پرایک اوربجلی بم گرادیا گیا، سیلیب بینیفٹ ختم،آئندہ ماہ بجلی بل کتنا آئےگا ؟
یوتھ ویژن نیوز( قاری عاشق حسین ) ملک میں بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سامنے آگئی, حکومت نے بجلی صارفین کیلئے ون سلیب بینیفٹ ختم کردیا ہے جس کی وجہ سے بھاری بلز آرہے ہیں اور عوام پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بینک عملےکی لاپرواہی،42 لاکھ کےکرنسی نوٹ گل گئے
تفصیلات کے مطابق پہلے بجلی کے بلز پر ون سلیب بینیفٹ نافذ تھا جس کے تحت ایک سے 300 یونٹ تک بجلی کے ایک ہی ریٹ ہوتے تھے تاہم اب اس سہولت کو ختم کردیا گیا ہے۔
اب سو یونٹ استعمال پر فی یونٹ نرخ 7.74 سے بڑھ کر 13.48 روپے کردیے گئے۔ 200 یونٹ ماہانہ پر نرخ 10.06 سے بڑھ کر 18 روپے 58 پیسے یونٹ کردیے گئے۔ 300 یونٹ پر فی یونٹ ریٹ 21 روپے 47 پیسے ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال کیلئے گندم کی قیمت 4 ہزار روپے من مقرر
Load/Hide Comments