روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں

آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا جب وقت آئے گا تب اس پر بات کروں گی،مریم نواز

یوتھ ویژن نیوز (مظہر چشتی سے )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مسئلہ حل کرنا 3 دن سے زیادہ کا کام نہیں ہے۔ طلال چوہدری، دانیال عزیز اور نہال ہاشمی کو تو معافی نہیں ملی، عدالت کو دیکھنا چاہیے کہ وہ ایک فتنے کو کیوں موقع دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان کا مسئلہ حل کرنا 3 دن سے زیادہ کا کام نہیں ہے، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے کسی فارن فنڈڈ فتنے کے مطالبے پر فیصلہ نہیں ہونے چاہئیں۔حکومت کو نہ عمران خان کی بات سننی چاہیے اور نا ہی اسے اسٹیک ہولڈر سمجھنا چاہیے کیونکہ وہ شخص پاکستان کی تباہی ہے، اسٹیک ہولڈر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛وزیر اعظم شہبازشریف کی روسی صدرپیوٹن سے اہم ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا جب جنرل باجوہ کی ایکسٹینشن کا وقت آئے گا تب اس پر تبصرہ کروں گی، یہ بحث اس شخص نے چھیڑی ہے جو فتنہ خان ہے، آپ نے آئینے میں اپنا مکروہ چہرہ دیکھا ہے؟

انہوں نے کہا کہ فتنہ خان نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے، جب وہ حکومت میں تھے تو ایک پیج پر تھے، جب حکومت سے نکلے تو میر جعفر اور میر صادق کہا، جانور کہا، پہلے آپ خاتون جج کی جلسے میں تذلیل کریں پھر معافی مانگ لیں، ایسا نہیں ہو گا۔

عمران خان کی جانب سے فوری الیکشن کرانے سے متعلق سوال پر نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا اگر الیکشن کی تاریخ چاہیے تو پنجاب اور خینبر پختونخوا اسمبلی توڑ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا اورہماری ناک سے لکیریں نکلوائیں، شہبازشریف

ان کا کہنا تھا مذہب بہت مقدس ہے، اسے اپنی گھٹیا سیاست کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے، سیاست تو عبادت ہے، سیاست صرف اقتدار کی تگ و دو نہیں ہے، میں خود یہ بھگت چکی ہوں، احسن اقبال صاحب نے گولی کھائی، پی ٹی آئی نے میری والدہ کے خلاف این اے 120 کا الیکشن لڑا ہی توہین کے اوپر تھا۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا پاکستان کے دشمنوں نے اسے فنڈ کیا ہے، اس شخص کو سیاست، اخلاقی اقدار اور نوجوانوں کو تباہ کرنے کے لیے لانچ کیا گیا، یہ پاکستان کی معیشت میں سرنگیں بچھا کر چلا گیا ہے، جاتے ہوئے اس نے خود ہی آئی ایم ایف کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس طرح یہ اداروں پر حملہ آور ہو رہا ہے ایسا کوئی پاگل انسان ہی کر سکتا ہے، آج اپنا سی وی لے کر گھوم رہے ہیں، بیساکھیاں ڈھونڈ رہے ہیں۔

ملکی معیشت سے متعلق سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا معیشت کو بحال کرنے کے لیے چند سال لگیں گے، چند مہینوں میں یہ کام نہیں ہو سکتا، حکومت نے مشکل فیصلے لیے، بھلے میں ان فیصلوں کو سپورٹ کروں یا نہ کروں، شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے ملکی معیشت کو تباہی اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ابھی تو صرف معیشت بچانے کے لیے فائر فائٹنگ ہو رہی ہے، الیکشن کے بعد جب 5 سال کے لیے حکومت آجائے گی تو وہ اپنے فیصلے لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع پر عمران خان کے بیان پر حکومت کا درعمل آگیا

مریم نواز کا کہنا تھا میری پہلی ذمہ داری عوام ہیں، میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو سپورٹ نہیں کرتی، حکومت سے درخواست کرتی ہوں کو بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کشمیر کا سودا کرنے والا عمران دوسروں پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے، پہلے امریکا مخالف نعرے لگوائے اب 25 ہزار ڈالر دیکر لابنگ فرم ہائر کی، عمران بتائیں رابن رافیل کو کیا بتایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کہ 5 ارب سوشل میڈیا پر جمع کیے اور سوشل میڈیا پر ہی بانٹ دیے، عمران خان گاڑیاں، ہیلی کاپٹر اور دیگر وسائل استعمال کرکے فوٹو سیشن کے لیے جاتے ہیں، آپ کی دو صوبوں میں حکومت ہے، آپ وفاقی حکومت پر سب کچھ ڈال کر پتلی گلی سے نکل نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی دوسری ٹیلی تھون میں 5 ارب 21 کروڑجمع

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com