Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

آئی ایم ایف نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا اورہماری ناک سے لکیریں نکلوائیں، شہبازشریف

یوتھ ویژن نیوز (قاری عاشق حسین سے )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی دھجیاں بکھیری گئیں تھیں اسی لئے آئی ایم ایف نے ہمیں آڑے ہاتھوں لیا اور ناک سے لکیریں نکلوائیں۔

اسلام آباد میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان تقریبا معاشی دیوالیے کے دہانے پر پہنچ چکا تھا مخلوط حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک دنیا کےنمبرون امیرترین،219 ارب ڈالرکےمالک بن گئے

وزیراعظم نے کہا کہ 11 اپریل 2022 کو ذمہ دار سنبھالی اور حلف لیا ہم ڈیڑھ ماہ سے پریشان تھے کہ قیمت بڑھائیں یا نہیں بڑھائیں ماضی میں آئی ایم ایف کیساتھ معاہدےکی پاسداری نہیں کی  گئی تھی انہوں نے کہا آپ نے شرائط کو نہیں مانا تو پروگرام رک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پینے کا پانی ایک چیلنج بن گیا ہے آج شام سکھر کے راستے 2 ٹرک پانی کے بلوچستان پہنچیں گے اور اگلے 48 گھنٹے میں 10 ٹن پانی بلوچستان پہنچایا جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی زندگی اجیرن ہوگئی دو وقت روٹی کے لالے پڑے ہیں وہاں ایک خیمے میں ایک رات پہلے ایک خاتون نے بچے کوجنم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی ڈرامہ سیریل ”عشق ہوا میں“ کی عکس بندی اسلام آباد میں جاری

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چار دن پہلے انتونیو گوتریس کے ساتھ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہم نے دیکھا کہ سیلاب متاثرین پر زندگی تنگ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم غربت، بےروزگاری کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں جبکہ ہندوستان ایک زمانے میں لوہے کے میدان میں آگے تھا تو ہم ٹیکسٹائل میں آگے تھے لیکن آج وہ آسمانوں سے باتیں کررہے ہیں آج ان کی ایکسپورٹ کہیں سے کہیں پہنچ گئی ہے ہم وہیں کھڑے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com